وزیر اعظم کی صدر آٖصف زرداری کی صحت یابی کے لیے نیک تمنائیں
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
راؤ دلشاد: وزیراعظم شہبازشریف نے صدرآصف زرداری کی صحتیابی کیلئےنیک تمناوں کا اظہار کیا ہے
وزیراعظم کاصدرمملکت کی صحت سےمتعلق اظہارتشویش کیا اور جلدشفایابی کی دعا کی ،وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ صدرآصف زرداری کی جلدصحتیابی کیلئےقوم دعاکرے،وزیراعظم نے صدرآصف زرداری کوبہترین طبی سہولیات فراہم کرنےکی ہدایت کی ہے
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وزیراعظم کا میانمار، ملائیشیا اور بنگلادیش کے سربراہان کو ٹیلیفون
وزیر اعظم شہباز شریف : فوٹو فائل
وزیراعظم شہباز شریف نے میانمار اور ملائیشیا کے وزرائے اعظم اور بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور 28 مارچ کے تباہ کن زلزلے پر میانمار کے وزیراعظم سے تعزیت کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان زلزلہ متاثرہ افراد کی تکالیف کم کرنے کےلیے ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کےلیے تیار ہے۔
محمد یونس سے پاکستان اور بنگلادیش دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا۔
ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے، صدر مملکت صدر زرداری اور وزیر اعظم شہبازشریف سمیت اہم سیاسی شخصیات نے اپنے اپنے آبائی علاقوں میں نماز عید ادا کی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اپریل میں پاکستان کےنائب وزیراعظم کے دورہ ڈھاکہ سے متعلق پُرامید ہوں تجارتی وفد بھی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ جائے گا۔
شہباز شریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم کا بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا، اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے عید کی مبارکباد دی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس سال ملائیشیا کے دورے کا منتظر ہوں، امید ہے یہ دورہ دونوں ممالک کے لیے مفید ثابت ہوگا۔