وزیر اعظم کی جانب سے کل بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان متوقع
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے کل بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان متوقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف کل پاور سیکٹر کے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے۔
وزیر اعظم اجلاس کے شرکاء سے اہم خطاب کریں گے، وزیر اعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان متوقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق اجلاس کل دوپہر 2 بجےبوگا، اجلاس میں اہم وفاقی وزاء بھی شرکت کریں گے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کل متوقع
وزیراعظم کل اسلام آباد میں معروف کاروباری شخصیات سے اہم ملاقات کریں گے۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ملاقات میں کابینہ کے اراکین سمیت 336 بزنس ٹائیکون موجود ہوں گے جب کہ اس دوران وزیراعظم پاور سیکٹر ریفارمز پر اعتماد میں لیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کل متوقع ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کل اسلام آباد میں معروف کاروباری شخصیات سے اہم ملاقات کریں گے۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ملاقات میں کابینہ کے اراکین سمیت 336 بزنس ٹائیکون موجود ہوں گے جب کہ اس دوران شہباز شریف پاور سیکٹر ریفارمز پر اعتماد میں لیں گے۔ واضح رہےکہ اس سے قبل آئی ایم ایف نے حکومتی درخواست پر بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ایک روپے کمی کی منظوری دی تھی جس کے بعد حکومت نے بجلی سستی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی۔