City 42:
2025-04-03@06:53:14 GMT

پاک افغان سرحدی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT

ویب ڈیسک:  پاک افغان سرحدی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے ژوب اور دیگر پاک افغان سرحدی علاقوں میں محسوس کیے گئے، جس کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

 زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت 5ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 65 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ، زلزلے کا مرکز ہندو کش علاقہ افغانستان تھا۔

  زلزلے کے جھٹکوں سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

 اسلحہ زور پر تشدد اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان گرفتار

 ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

 خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے بعد بلوچستان کے ضلع بار کھان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.

9 اور گہرائی 12 کلومیٹر زیرِ زمین ریکارڈ ہوئی ہے۔ زلزلے کا مرکز بارکھان سے 59 کلو میٹر شمال مغرب میں تھا۔

   زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ گھبرا کر کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر کھلے علاقوں میں نکل آئے، کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔
 
 

کیویز کے خلاف ون ڈے میں سلو اوور ریٹ پر پاکستانی ٹیم کو جرمانہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: علاقوں میں زلزلے کے

پڑھیں:

بار کھان میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے

—فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع بار کھان میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.9 اور گہرائی 12 کلومیٹر زیرِ زمین ریکارڈ ہوئی ہے۔

بارکھان اور فورٹ منرو میں زلزلے کے جھٹکے

بلوچستان کے ضلع بارکھان اور فورٹ منرو کے علاقوں...

زلزلہ پیما مرکز نے یہ بھی بتایا ہے کہ زلزلے کا مرکز بارکھان سے 59 کلو میٹر شمال مغرب میں تھا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ گھبرا کر کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر کھلے علاقوں میں نکل آئے۔

زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • زلزلے کے شدید جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
  • بار کھان میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.9 ریکارڈ
  • یا اللہ خیر! رات گئے زلزلےکے جھٹکے
  • بار کھان میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، زلزلہ پیما مرکز
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے
  • ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے