راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی آج اڈیالہ جیل آمد متوقع ہے جہاں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا امکان ہے۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق گزشتہ روز اعظم سواتی خاص پیغام لے کر اڈیالہ جیل گئے تھے، اعظم خان سواتی کی ملاقات علی امین گنڈا پور نے مینیج کی تھی، اعظم سواتی گزشتہ چند دن سے ملاقات کی کوشش کررہے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کل اعظم سواتی کو ملاقات کی اجازت بھی دی گئی اور انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی جلد رہائی کا دعویٰ بھی کیا۔

نیوزی لینڈ سے دوسرے ون ڈے میں بھی شکست، کپتان محمد رضوان کا اہم بیان 

ذرائع کے مطابق اعظم سواتی نے بانی پی ٹی آئی سے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی رضامندی مانگی، عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی حامی نہیں بھری البتہ بشریٰ بی بی نے رضامندی ظاہر کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آج علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات اعظم سواتی کی ملاقات کا تسلسل ہے۔
 

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: اعظم سواتی بانی پی ٹی سے ملاقات علی امین

پڑھیں:

بشریٰ بی بی کی سٹیبلشمنٹ سے مذاکرات پر آمادگی، عمران خان کا انکار

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02اپریل 2025)گوجرانوالہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02اپریل 2025ئ)بشریٰ بی بی نے سٹیبلشمنٹ سے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کر دی،بانی پی ٹی آئی عمران خان کا مذاکرات سے انکار،پی ٹی آئی رہنماءاعظم سواتی گزشتہ روز خاص پیغام لے کر اڈیالہ جیل گئے تھے اس دوران عمران خان نے سٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی حامی نہیں بھری لیکن بشریٰ بی بی سٹیبلشمنٹ سے مذاکرات پر رضا مند ہوگئیں،تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں اعظم خان سواتی کی ملاقات علی امین گنڈا پور نے مینیج کی تھی۔

اعظم سواتی گزشتہ چند دن سے ملاقات کی کوشش کررہے تھے۔کل اعظم سواتی کوجیل میں ملاقات کی خصوصی اجازت بھی دی گئی اور انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی جلد رہائی کا دعویٰ بھی کیا۔

(جاری ہے)

اعظم سواتی نے جیل میں ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان سے سٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی رضامندی مانگی تھی لیکن عمران خان سٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کرنے کیلئے آمادہ نہیں ہوئے تھے۔

ذرائع کے مطابق آج علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات اعظم سواتی کی ملاقات کا تسلسل ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز اعظم سواتی نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی تھی ۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اگر پارٹی رہنماوں پر کرپشن کے الزمات کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے تو خیبر پختونخوا ہ اسمبلی کے سپیکر کو فوری طور پر اپنے عہدے سے مستفی ہوجانا چاہیے۔

جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ میری بانی پی ٹی آئی سے دیگر دو لوگوں کے ہمراہ ملاقات ہوئی تھی۔ملاقات کے دوران میں نے بانی کو مانسہرہ کی کرپشن کے معاملات پر بتایاتھا۔ میں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو یہ بھی بتایا تھا کہ کمیٹی کے معاملات سامنے لائے جائیں۔عمران خان کو یہ بھی بتایا تھاکہ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ آپ کا سودا نہیں کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر پارٹی رہنماوں پر کرپشن کے الزمات کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے فیصلہ کیا تھا تو خیبر پختونخوا ہ اسمبلی کے سپیکر کو فوری طور پر اپنے عہدے سے مستفی ہوجانا چاہیے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیاگیا خصوصا پارٹی صورتحال پر مشاورت بھی کی گئی تھی ۔میں نے پنجاب کے معاملات پر بھی بانی پی ٹی آئی کو بریف کیااور انہیں بتایا کہ پنجاب میں عالیہ حمزہ کا راستہ روکا جارہا تھا۔میڈیا سے گفتگو کے دوران اعظم سواتی کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے بانی کو ہر صورت جیل سے نکالنا ہے۔ علی امین گنڈا پور کرپشن کے معاملات پر خاموش نہیں تھے۔

متعلقہ مضامین

  • جیل میں طویل ملاقات، عمران خان نے علی امین گنڈاپور اور سیف کواسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک دیدیا
  • بانی پی ٹی آئی سے وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ملاقات 
  • بانی نیم رضامند، علی امین اور بیرسٹر سیف کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک مل گیا، ذرائع
  • عمران خان سے جیل میں علی امین اور بیرسٹرسیف کی ملاقات، اندرونی کہانی سامنے آ گئی
  • علی امین گنڈاپور کی بالآخر عمران خان سے ملاقات، پارٹی امور پر گفتگو
  • بشریٰ بی بی کی سٹیبلشمنٹ سے مذاکرات پر آمادگی، عمران خان کا انکار
  • عمران خان سے ملاقات کیلیے  علی امین گنڈاپور اڈیالہ جیل پہنچ گئے
  • عمران خان سے ملاقات کیلیے علی امین گنڈاپور اڈیالہ جیل پہنچ گئے
  • بشریٰ بی بی اسٹبلشمنٹ سے مذاکرات کیلئے رضا مند لیکن عمران خان نے کیا جواب دیا؟ بڑا دعویٰ