ثناء جاوید اور شعیب ملک نے میٹھی عید پر تصویریں شیئر کر کے مداحوں کی عید مزید میٹھی بنادی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی شعیب ملک اور صفِ اول کی اداکارہ و ماڈل ثناء جاوید نے میٹھی عید کے موقع پر تصویریں شیئر کر کے اپنے مداحوں کی عید مزید میٹھی بنادی ہے۔
شعیب ملک اور ثناء جاوید نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر ایک مشترکا پوسٹ شیئر کی ہے۔
اس پوسٹ میں ثناء جاوید اور شعیب ملک کو خوشگوار موڈ میں خوبصورت اور رومانٹک تصویریں بنواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Shoaib Malik (@realshoaibmalik)
ڈرامہ شائقین و کرکٹ کے متوالوں کی پسندیدہ جوڑی نے اپنی پوسٹ کو ’عید‘ کا کیپشن دیا ہے اور ساتھ میں سرخ دل کے ایموجی کا استعمال کیا ہے۔
تصویروں کے مطابق ثناء جاوید نے عید کے لیے ہلکے رنگ کے جوڑے کا انتخاب کرتے ہوئے کریم رنگ کا چکن کاری کا لباس پہنا ہے جبکہ اس کے برعکس شعیب ملک کو سیاہ رنگ کے ڈھیلے ڈھالے مغربی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔
شیئر کی گئی اس پوسٹ پر اس جوڑی کے مداحوں نے لائیکس اور کمنٹ باکس میں سرخ دلوں کی بھرمار کر دی ہے۔
مداح ثناء جاوید اور شعیب ملک کو عید کی مبارکباد دے رہے ہیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ثناء جاوید شعیب ملک
پڑھیں:
مردان میں جو ہلاکتیں ہوئیں انہی لوگوں کی ہوئیں جو دہشتگرد تھے، رانا ثناء
انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کی بریفنگ ہوئی تھی جس میں آرمی چیف نے بات کی تھی اور وضاحت سے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ دہشتگردوں کےکمین گاہوں کو ختم کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مردان کے علاقے کاٹلنگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہوا ہے اور جو ہلاکتیں ہوئی ہیں ان ہی لوگوں کی ہوئی ہے جو دہشتگرد تھے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء کا کہنا تھاکہ مردان کے علاقے کاٹلنگ میں کارروائی سے متعلق زیادہ تفصیلات میرےعلم میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کی بریفنگ ہوئی تھی جس میں آرمی چیف نے بات کی تھی اور وضاحت سے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ دہشتگردوں کےکمین گاہوں کو ختم کریں گے۔ رانا ثناء کا کہنا تھا کہ مردان کے علاقے کاٹلنگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہوا ہے، وہاں پر دہشتگرد تھے، مثبت اور قابل اعتماد اطلاعات کی بنیاد پر ہوا ہے اور جو ہلاکتیں ہوئی ہیں ان ہی لوگوں کی ہوئی ہے جو دہشتگرد تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر دہشتگرد اپنے بیوی بچوں کو ساتھ رکھیں اور دہشتگردی کی تیاری کریں تو حملہ تو کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسی بات نہیں کرنی چاہیے جو دہشتگردوں کی بالواسطہ حمایت ہو، کسی بھی دہشتگرد تک پہنچنےکےلیے کسی نکتہ نظرکی کوئی اہمیت نہیں، نہ اس کی پروا کرنی چاہیے۔ دوسری جانب مردان کے علاقے کاٹلنگ شموزو میں جاں بحق 9 افراد کی نمازجنازہ سوات میں ادا کر دی گئی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز مردان کے علاقے کاٹلنگ شموزو میں مبینہ ڈرون حملے سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔