غزہ(نیوز ڈیسک) دہشت گرد اسرائیلی فورسز کی غزہ میں جاری بربریت میں کمی نہ آ سکی، اسرائیل کے بے گھر فلسطینیوں کے خیموں اور پناہ گاہوں پر وحشیانہ حملے جاری ہیں۔

اسرائیلی فورسز کی غزہ میں ہونے والی بربریت میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 41 فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ دو ہفتوں سے جاری حملوں میں ایک ہزار 42 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

حملوں سے 320 معصوم بچے بھی لقمہ اجل بنے، 609 زخمی ہوئے ہیں جبکہ اب تک شہدا کی مجموعی تعداد 50 ہزار 399 ہو گئی اور ایک لاکھ 14 ہزار 583 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

اسرائیل کا بیروت پر فضائی حملہ، 3 افراد شہید

اسرائیل کی جارحانہ کارروائیاں عیدالفطر پر بھی جاری ہیں، جن کے دوران اسرائیل نے لبنان پر فضائی حملہ کیا ہے۔

لبنانی وزارتِ صحت کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت کے مضافات میں ہونے والے تازہ اسرائیلی فضائی حملے میں 3 افراد شہید اور 7 زخمی ہو گئے۔

بیروت پر ایک ہفتے میں دوسری بار اسرائیلی حملے سے حزب اللّٰہ کے ساتھ جنگ ​​بندی معاہدہ خطرے میں پڑ گیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق لبنانی صدر جوزف عون نے بیروت کے نواح میں اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے لبنان کی مکمل علاقائی خودمختاری کے حق کی حمایت کا مطالبہ کیا ہے۔

لبنانی صدر کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے لبنان کے خلاف اسرائیلی ارادوں کی خطرناک وارننگ ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ بیروت کے مضافاتی علاقے میں حزب اللّٰہ کے آپریٹوز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری، مزید 17 فلسطینی شہید
  • اسرائیل کے حملوں میں اضافہ، مزید 21 فلسطینی شہید، غزہ میں آٹے کا بھی بحران
  • عید کے دن نئے کپڑے پہننے والے معصوم بچے اسرائیلی حملوں میں شہید، تصاویر نے دل دہلا دیئے 
  • اسرائیل کا بیروت پر فضائی حملہ، 3 افراد شہید
  • بھارتی فوجیوں کی کٹھوعہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں دسویں روز بھی جاری
  • کٹھوعہ، بھارتی فوجیوں کی کٹھوعہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں دسویں روز بھی جاری
  • صیہونی فورسز کی عید پر بھی غزہ میں بربریت جاری، بچوں سمیت 64 افراد شہید
  • غزہ میں عید کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، اسرائیلی حملوں میں 5 بچوں سمیت 20 فلسطینی شہید
  • اسرائیلی حملے جاری، 5 بچوں سمیت 20 فلسطینی شہید، غزہ میں عید کی خوشیاں ماتم میں تبدیل