لاہور (نیوز ڈیسک) ملک بھر میں عیدالفطر کا آج تیسرا روز ہے، لوگ خوشیاں منا رہے ہیں اور گہما گہمی عروج پر ہے۔

عید الفطر کی چھٹیوں کا آج آخری روز ہے، بچوں کی موج مستی آج بھی جاری رہے گی، آج تیسرے روز بھی شہری تعطیلات کا خوب فائدہ اٹھائیں گے، بچوں نے بڑوں کی جیبیں خالی کرانے کے منصوبے تیار کر لئے، کوئی چڑیا گھر جائے گا تو کوئی پارک میں جھولے کا لطف اٹھائے گا۔

عید کے پہلے اور دوسرے روز تفریحی مقامات پر شہریوں کا ہجوم رہا۔

عید کے دوسرے روز خواتین اور بچوں سمیت سب عید کی خوشیوں میں مگن رہے، سیر سپاٹوں کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد نے ریسٹورنٹس کا رخ کیا، کسی نے کڑاہی منگوائی تو کسی کو سجی پسند آئی، کسی نے باربی کیو پر تو کسی نے آئس کریم پر ہاتھ صاف کئے۔

میٹھی عید کے آخری روز بھی خوب کھابے ہوں گے، سیر سپاٹے، ملاقاتوں اور دعوتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

الخدمت فاونڈیشن کی جانب سے فلسطینی طلبہ و طالبات کیساتھ عیدالفطر منانے کا اہتمام

صدر الخدمت فاونڈیشن ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کی تباہی کے بعد وہاں کے طلبہ کا تعلیمی سلسلہ رک گیا جس پر الخدمت فاؤنڈیشن نے ان طلبا و طالبات کو پاکستان لا کر انہیں اسکالرشپ فراہم کی۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے ذیلی فلاحی ادارے ’’الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان‘‘ نے فلسطینی طلبہ و طالبات کیساتھ عیدالفطر منانےکا اہتمام کیا۔ اس سلسلے میں ایک میگا ایونٹ کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن تھے۔ ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کی تباہی کے بعد وہاں کے طلبہ کا تعلیمی سلسلہ رک گیا جس پر الخدمت فاؤنڈیشن نے ان طلبا و طالبات کو پاکستان لا کر انہیں اسکالرشپ فراہم کی۔

ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں الخدمت نے قومی سطح کی معیاری یونیورسٹیز سے معاہدے کئے اور طلبہ کیلئے رہائش، فوڈ، میڈیکل سمیت دیگر ضروریات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی طلبہ کی میزبانی پاکستان قوم  کیلئے فخر اور اعزاز کا باعث ہے، ہم نے جس یونیورسٹی سے رابطہ کیا، انہوں نے اپنے دروازے اور دل کشادہ کئے اور الخدمت کے اشتراک سے ان بچوں کو اسکالرشپ فراہم کی۔

متعلقہ مضامین

  • عید کے تیسرے دن بھی موج مستی و دعوتوں کا سلسلہ عروج پر
  • عید الفطر کا تیسرا روز، مزدور عید کی خوشیوں سے محروم سڑکوں پر موجود
  • بالی وڈ کنگ شاہ رُخ خان کی مداحوں کو عید کی مبارکباد، پیغام سامنے آ گیا
  • عید پر عوام کیلئے بری خبر ،گیس کی قیمت میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
  • الخدمت فاونڈیشن کی جانب سے فلسطینی طلبہ و طالبات کیساتھ عیدالفطر منانے کا اہتمام
  • صیہونی فورسز کی عید پر بھی غزہ میں بربریت جاری، بچوں سمیت 64 افراد شہید
  • پاکستان ہاؤس لندن میں چاند رات کا خصوصی اہتمام
  • اسرائیلی حملے جاری، 5 بچوں سمیت 20 فلسطینی شہید، غزہ میں عید کی خوشیاں ماتم میں تبدیل
  • حریت کانفرنس کا مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ