نیول چیف کا کوسٹل اور کریکس کے علاقوں میں اگلے مورچوں کا دورہ، جوانوں سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
کراچی میں جناح نیول بیس اورماڑہ اور کریکس میں افسران اور جوانوں سے ملاقات کے دوران خطاب کرتے ہوے نیول چیف کا کہنا تھا کہ دفاع وطن کی مقدس ذمہ داری کو ذاتی خوشیوں پر مقدم رکھنا پاک بحریہ کی روایت رہی ہے، جوانوں کا یہ عزم و ہمت اس امر کا اظہار ہے کہ ملکی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عید کے دوسرے روز چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کوسٹل اور کریکس کے علاقوں میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ نیول چیف نے کراچی، جناح نیول بیس اورماڑہ اور کریکس میں افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور عید کے موقع پر فرائض کی انجام دہی پر جوانوں کے جذبے اور عزم و ہمت کو سراہا۔ جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمرل نوید اشرف کا کہنا تھا کہ دفاع وطن کی مقدس ذمہ داری کو ذاتی خوشیوں پر مقدم رکھنا پاک بحریہ کی روایت رہی ہے، جوانوں کا یہ عزم و ہمت اس امر کا اظہار ہے کہ ملکی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جوانوں سے اور کریکس
پڑھیں:
کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔کراچی کے شمالی علاقوں اسکیم 33، سرجانی، نارتھ کراچی، سہراب گوٹھ اور اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 19 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز نے بتایا ہے کہ زلزلے کا مرکز کراچی کے شمال میں تھا.