مظاہرین نے ایلن ماسک کی ٹیسلا کمپنی کی کاروں کی نمائش گاہوں اور تجارتی کمپنیوں کے سامنے احتجاجی مظاہرے کئے ہيں۔ مظاہرین کے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اور بینر تھے جن پر لکھا ہوا تھا، مسک ہمارے پیسے لوٹ رہا ہے اور ہمارے ملک کو واپس لو۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ، کینڈا، اور یورپ کے مختلف شہروں میں ایلن ماسک کے وسیع اختیارات اور حکومتی اداروں کے کارکنوں کو نوکری سے باہر نکالنے کے  اقدامات کے خلاف مظاہرے ہوئے ہيں۔ مظاہرین نے ایلن ماسک کی ٹیسلا کمپنی کی کاروں کی نمائش گاہوں اور تجارتی کمپنیوں کے سامنے احتجاجی مظاہرے کئے ہيں۔ مظاہرین کے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اور بینر تھے جن پر لکھا ہوا تھا، مسک ہمارے پیسے لوٹ رہا ہے اور ہمارے ملک کو واپس لو۔ بعض مظاہرین ایلن مسک کی سربراہی والے حکومتی کارکردگی کی نگرانی سے متعلق ادارے کو بند کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

اس ادارے کو حاصل اختیارات کے تحت ایلن ماسک نے امریکہ کی فیڈرل حکومت کے اخراجات کم کرنے کے لئے ملازمین کو نکالنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ امریکہ کی نیویارک، فلوریڈا، ماساچوسٹ اور کیلی فورنیا ریاستوں، کینڈا کے شہر ونکوور اور یورپ کے لندن، برلین اور پیرس ان شہروں ميں شامل ہیں جہاں ایلن ماسک کے خلاف مظاہرے ہوئے ہيں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایلن ماسک

پڑھیں:

محبت اور رواداری کا مظاہرہ کریں، عید پر میئر کراچی کا پیغام

کراچی:

مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے تمام اہل وطن کو عیدالفطر کی پرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ عید مسلمانوں کا سب سے بڑا مذہبی تہوار ہے، جس کا ہر مسلمان کو بے صبری سے انتظار رہتا ہے۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے اللہ تعالٰی سے دعا کی کہ وہ تمام لوگوں کے روزوں اور عبادات کو قبول فرمائے اور ان کی زندگیوں میں خوشیاں بھر دے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ عید کے موقع پر دعا ہے کہ آنے والا وقت پاکستان اور اس کے عوام کے لیے خوشحالی اور ترقی کا باعث بنے۔

مزید پڑھیں: کورنگی کریک آتشزدگی، گیس کے ذخیرہ پر متعلقہ ادارے چھان بین کررہے ہیں، میئر کراچی

مئیر کراچی نے غریبوں اور مستحق افراد کو یاد رکھنے کی اہمیت پر زور دیا، اور کہا کہ عیدالفطر خوشیوں کا تہوار ہے، اس موقع پر ہمیں اپنے اردگرد کے غریب اور نادار افراد کی مدد کرنی چاہیے تاکہ اس عید کی خوشیاں سب کے ساتھ بانٹی جا سکیں۔

عیدالفطر کے اس خاص موقع پر مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے اپنے پیغام میں تمام شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ محبت اور رواداری کا مظاہرہ کریں اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ مضامین

  • امریکہ، ہارورڈ یونیورسٹی کے طلباء کا غزہ جنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
  • اسرائیلی فوج نے ہمارے ہیڈکوارٹر کو جان بوجھ کر آگ لگائی، انروا
  • اسرائیلی فوج نے ہمارے ہیڈکاورٹر کو جان بوجھ کر آگ لگائی، انروا
  • کوچۂ سخن
  • ملک کی سالمیت اور استحکام کیلئے اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہو گا، ایاز صادق
  • ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ
  • ایران کے خلاف ٹرمپ کی گیدڑ بھبکیاں
  • ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا
  • محبت اور رواداری کا مظاہرہ کریں، عید پر میئر کراچی کا پیغام