اسلام آباد:

صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں رؤف عطا نے بلوچستان کے مسائل کے مستقل حل سے متعلق سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک سے ملاقات کی اور اس حوالے سے سیاسی جماعتوں کی سنجیدگی میں کمی پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سے جاری بیان کے مطابق صدر بار میاں رؤف عطا اور ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کی ملاقات میں سینیٹر میرکبیر محمد شاہی بھی موجود تھے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ ملاقات بلوچستان میں موجودہ صورت حال کے پیش نظر تمام قومی سیاسی جماعتوں کو متحد کرنے کی کوشش کے تناظر اور بلوچستان کے مسائل کے طویل مدتی حل کی تشکیل پر مبنی وسیع تر بحث و مباحثے پر مشتمل تھی۔

سپریم کورٹ بار کی جانب سے کہا گیا کہ دونوں فریقین نے اتفاق کیا کہ بارڈر مینجمنٹ اور وسائل کی منصفانہ تقسیم اہم صوبائی مسائل ہیں لیکن یہ عوامی تحفظ اور بلوچستان کے شہریوں کے سکون پر فوقیت حاصل نہیں کر سکتے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق بلوچستان کے مسائل پر دیگر مرکزی سیاسی جماعتوں کی سنجیدگی کی کمی پر بھی مشترکہ تشویش کا اظہار کیا گیا۔

ملاقات میں اس امر پر زور دیا گیا کہ بلوچستان کے چیلنجز کا واحد قابلِ عمل حل جمہوری فریم ورک اور سیاسی طریقہ کار کے اندر موجود ہے۔

مزید بتایا گیا کہ صدر سپریم کورٹ بار کی چیئرمین بی این پی اخترمینگل سے ملاقات طے تھی تاہم سڑکوں کی بندش کے باعث یہ ملاقات مؤخر کر دی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بلوچستان کے مسائل سپریم کورٹ بار سیاسی جماعتوں گیا کہ

پڑھیں:

گورنر سندھ کی ملیر میں ٹینکر ٹکر سے جان بحق جوڑے کے لواحقین سے ملاقات اور اظہار تعزیت

فائل فوٹو۔

کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ پر ٹینکر کی ٹکر سے میاں بیوی اور ان کے بچے کے جاں بحق ہونے کے معاملے پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لواحقین سے پھر ملاقات کی اور اظہار تعزیت کیا۔ 

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے ساتھ کراچی کے بلڈر ز کو لایا ہوں، گورنر سندھ نے  ملیر ہالٹ ٹریفک حادثے میں جاں بحق میاں بیوی کے لواحقین کے لیے 80 ،80 گز کے پلاٹ دینے کا اعلان کیا۔ 

انہوں نے کہا میں چاہتا ہوں کہ دونوں میاں بیوی کے لواحقین کو دو، دو کروڑ روپے دیے جائیں۔ 

گورنر سندھ نے کہا کہ غریب کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کی کوریج کم ہوتی ہے، میں اس خاندان کے ساتھ رابطے میں رہوں گا۔ 

انہوں نے کہا کوشش کروں گا کہ آئندہ ایسے واقعات نہ ہوں، انتظامیہ کو موقع دینا چاہتا ہوں کہ وہ لائحہ عمل ترتیب دیں اور آئندہ ایسے واقعات نہ ہوں۔ 

گورنر سندھ نے کہا کہ وزیراعظم یا کوئی اور نوٹس لے نہ لے میں نے تو واقعے کا نوٹس لے لیا، یہ کراچی کا معاملہ ہے اس پر سب کو ساتھ دینا چاہیے۔ 

انہوں نے کہا آج ایک مرتبہ پھر دکھی دل کے ساتھ بیٹی زینب کے گھر موجود ہوں، پارٹی کے عہدیداران، ارکان اسمبلی اور سینیٹرز بھی موجود ہیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ عید سے پہلے بھی پارٹی کے رہنمائوں کے ساتھ یہاں آیا تھا، ہم نے عید سادگی سے منانے کا اعلان کیا اور زینب کے واقعے کو ہر سطح پر اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا زینب کا واقعہ شہر کی تمام اکائیوں کو ہلا دینے کے لیے کافی ہے، ہمارے پاس کوئی جواب نہیں کہ آئندہ زینب جیسا کوئی واقعہ نہ ہو۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت اخترمینگل سے مذاکرات کیلئے ایک بااختیار کمیٹی تشکیل دے، صدر سپریم کورٹ بار
  • وزیراعظم شہبازشریف کی نواز شریف سے ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال
  • بچیوں کی گرفتاری سے بلوچستان کے مسائل خراب ہو رہے ہیں، مالک بلوچ
  • صدر سپریم کورٹ بار کی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات، بلوچستان کے مسائل پر گفتگو
  • کے پی، بلوچستان کے مسائل کیلئے ان کو حقوق دیے جائیں، مفتاح اسماعیل
  • گورنر سندھ کی ملیر میں ٹینکر ٹکر سے جان بحق جوڑے کے لواحقین سے ملاقات اور اظہار تعزیت
  • سپریم کورٹ نے عمران خان کو صادق اور امین کا لقب دیا ،علی امین گنڈاپور
  • سپریم کورٹ نے عمران خان کو صادق اور امین کا لقب دیا :علی امین گنڈاپور
  • روسی پراسیکیوٹر جنرل کی سپریم کورٹ میں افغان طالبان پر پابندی ختم کرنے کی درخواست