سرفراز بگٹی سے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی ملاقات، عید کی مبارکباد دی
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
فائل فوٹو۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے کوئٹہ میں سابق وزیراعلیٰ اور نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ نے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو عیدالفطر کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
کوئٹہ سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ نے صوبے میں ترقی کے لیے تمام پارلیمانی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے کے عزم کا اظہار کیا۔
اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ مثبت تجاویز کا خیر مقدم کریں گے، مقصد بلوچستان کی ترقی و امن ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
عید پر وطن عزیز کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، میر سرفراز بگٹی
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ عید کے پر مسرت موقع پر وطن عزیز اور عوام کے تحفظ کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبائی وزرا، اراکین اسمبلی اور اعلیٰ حکام کے ہمراہ کوئٹہ میں عید الفطر کی نماز ادا کی۔ عید کی نماز میں ملکی ترقی، استحکام اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ نماز عید کے بعد وزیر اعلیٰ صوبائی وزرا، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، حکام اور وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے افسران و اسٹاف سے عید ملے۔
مزید پڑھیں: ملک بھر میں عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تمام پاکستانیوں اور اہلِ اسلام کو عید الفطر کی دلی مبارکباد دیتا ہوں۔ عید کے موقع پر وطن عزیز اور عوام کے تحفظ کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ فوج، ایف سی، پولیس اور لیویز کے جوانوں کو فرائض کی انجام دہی پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ سیکیورٹی فورسز کے غازی آج عید کے دن بھی پاکستان کے دور دراز علاقوں میں فرائض کی انجام دہی میں مصروف ہیں، ان محافظوں کی قربانیوں کی بدولت قوم عید کی خوشیاں اطمینان سے منا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس پرمسرت موقع پر اللہ تعالیٰ سے وطن عزیز کی سلامتی، ترقی ، بھائی چارے اور امن کے لیے دعا گو ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی جی بلوچستان بلوچستان پاک فوج عید میر سرفراز بگٹی