پی ٹی آئی کا ایجنڈا پاکستان کو کمزور کرنا ہے، رانا تنویر حسین
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا ایجنڈا پاکستان کو کمزور کرنا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ایجنڈا پاکستان کو کمزور کرنا ہے، پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک اور اداروں کو کمزور کرنے کی کوشش کی۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ ہر قومی مسئلے پر پی ٹی آئی نے ذاتی مفاد کو ترجیح دی، پی ٹی آئی قیادت اپنے بانی کو خوش کرنے کیلئے بیانات دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے انسانی ہمدردی کے تحت لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کی،افغان مہاجرین کی واپسی سے متعلق پالیسی واضح ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہیں، علی امین گنڈا پور نے قومی سلامتی کے اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن کی حمایت کی۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی دوغلی پالیسی جاری رہی تو دوسرا حل تلاش کرنا پڑے گا۔
’’سپیکر کے پی کے اسمبلی کو استعفیٰ دیدنا چاہیے ‘‘ عمران خان کی رہنماوں سے جیل میں گفتگو
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی نے کہا کہ کو کمزور
پڑھیں:
منشیات کے عادی افراد کی سرعام دیدہ دلیریاں
کراچی میں منشیات کے عادی افراد سرعام دیدہ دلیریاں بڑھ گئیں۔
منشیات کے عادی افراد سریا چوری کرنے کےلیے کراچی کے ناتھا خان پُل کی بنیادیں کمزور کرنے میں مصروف ہیں۔
بعض جگہوں سے منشیات کے عادی افراد سریہ کاٹ کر پلرز کا آدھا حصہ گرا دیا ہے، جس کے بعد پل کی بنیادیں کمزور ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
حال میں مرمت شدہ حصوں میں بھی سریہ نیچے کی طرف مڑنا شروع ہو گیا، فنیشنگ میں معیار کا خیال نہیں رکھا گیا۔