ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر  میں گاڑی میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق، جبکہ  بچوں اور خواتین سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کےمطابق  گاڑی کمبڑ میدان سے تاران گاؤں جا رہی تھی، اسی دوران میدان چینار کوٹ کے مقام پر حادثہ پیش آیا، جہاں ڈبل سیٹر گاڑی کھائی میں جا گری، حادثے کے باعث  2 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ  بچوں اور خواتین سمیت 12 افراد زخمی ہوئے۔ 

کرشمہ کیور کو لولو اور کرینہ کو بیبو کیوں کہتے ہیں؛ لولو نے خوبصورت وجہ خود بتادی

ریسکیو حکام نے بتایا کہ  زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد لعل قلعہ ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں ڈاکٹرز کی ہدایات پر شدید زخمیوں کو تیمرگرہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔  زخمیوں میں 5 سالہ فہد، 28 سالہ شعیب، 8 سالہ زید، 6 سالہ طارق، 10 سالہ حارث شامل ہیں، ان کے علاوہ  ایک 11 سالہ، 10 سالہ، 11 سالہ، 33 سالہ اور 11 سالہ شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد  میں  11 سالہ ابوحرین اور زوجہ شیر زمان شامل ہیں۔

میگا ارتھ کوئیک؛ تین لاکھ اموات، معیشت کی بربادی؛ جاپانیوں کو انتظار کیوں ہے

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

گیس لیکیج دھماکا؛ ایک ہی گھر کے 6 خواتین و بچے جھلس کر جاں بحق

گجرانوالہ:

گھر میں گیس لیکیج دھماکے سے جھلسنے والے خواتین و بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق گجرانوالہ کے علاقے میں گزشتہ دنوں آتشزدگی کا واقعہ  پیش آیا تھا، جس میں جھلسنے سے بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے6افراد جاں بحق ہوگئے۔

آتشزدگی کے نتیجے میں ایک ہی گھر کے 9 افراد جھلس کر شدید زخمی ہو گئے تھے، جن میں سے زندگی کی بازی ہارنے والوں میں 3 بچے اور3 خواتین شامل ہیں۔

آگ سے جھلسنے والے میں تمام افراد لاہور کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں6 سالہ جویریہ، 3سالہ میرب،2 سالہ اویس،27 سالہ امبر، 26 سالہ انسا اور 50 سالہ فہمیدہ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ 6 روز قبل سلنڈر میں گیس لیکیج کے باعث گھر میں دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی تھی، جس میں 9 افراد جھلس کر شدید زخمی ہو  گئے تھے۔ ایل پی جی گیس لیکیج سے لگنے والی آگ نے پورے گھر کر لپیٹ میں لے لیا تھا، جس سے بچے 100فیصد جب کہ بڑے 40سے 70فیصدجھلس چکے تھے۔

جاں بحق افرادکومقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔حادثے کے عبد سے علاقے میں فضا سوگوار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گیس لیکیج دھماکا؛ ایک ہی گھر کے 6 خواتین و بچے جھلس کر جاں بحق
  • لاہور میں تیز رفتار گاڑی حادثے کا شکار، 5 افراد زخمی، 2 کی حالت تشویشناک
  • کراچی: مختلف ٹریفک حادثات میں 10 افراد زخمی
  • لوئر دیر میں گاڑی کھائی میں گرنے سے بچی اور خاتون جاں بحق، 12 افراد زخمی
  • لوئر دیر : گاڑی کھائی میں جا گری، 2 افراد جاں بحق، بچوں اور خواتین سمیت 12 زخمی
  • کراچی: گلشن اقبال میں ٹیرس اپارٹمنٹ کی بالکونی گرنے سے چار افراد زخمی
  • رحیم یار خان: گیس سلنڈر پھٹنے سے بچوں سمیت 11 افراد زخمی
  • عید پر خوفناک ٹریفک حادثات: میاں، بیوی اور بیٹی سمیت 6 افراد جاں بحق  
  • اسرائیلی حملے جاری، 5 بچوں سمیت 20 فلسطینی شہید، غزہ میں عید کی خوشیاں ماتم میں تبدیل