کے پی سے سینیٹ کی 11 نشستیں سال گزرنے کے بعد بھی خالی
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
صوبائی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کا فیصلہ نہ ہونے سے ایوان بالا میں بھی 2024ء سے ریٹائرڈ ارکان کی جگہ خیبر پختونخوا سے نئے ارکان ایوان بالا نہ پہنچ سکے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی خالی 11 نشستوں پر ایک سال گزرنے کے بعد بھی الیکشن نہ ہو سکا۔ صوبائی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کا فیصلہ نہ ہونے سے ایوان بالا میں بھی 2024ء سے ریٹائرڈ ارکان کی جگہ خیبر پختونخوا سے نئے ارکان ایوان بالا نہ پہنچ سکے۔ سیاسی کھینچا تانی کے باعث سینیٹ میں خیبر پختونخوا کو 2024 سے نمائندگی نہ مل سکی، 2018 کے سینیٹرز 2024 میں ریٹائرڈ ہوئے تو ان کی جگہ نئے ارکان کا انتخاب نہ ہو سکا۔
خیبر پختونخوا میں 2 اپریل کو 7 جنرل اور دو خواتین اور دو ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر الیکشن ہونا تھا، لیکن صوبائی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کا فیصلہ نہ ہونے کی وجہ سے سینیٹ الیکشن بھی التواء کا شکار ہوگئے۔ صوبائی اسمبلی میں 7 جنرل نشستوں پر 16، خواتین کی دو نشتوں پر چار اور دو ٹیکنوکریٹ نشستوں پر چار امیدوار تھے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: صوبائی اسمبلی میں خیبر پختونخوا ایوان بالا نشستوں پر
پڑھیں:
وزیراعظم کی بوسنیا کے رکن ایوان صدر سے ٹیلیفونک گفتگو، عید کی مبارک باد
فائل فوٹو۔وزیراعظم شہباز شریف نے بوسنیا کے رکن ایوان صدر سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور انھیں عید کی مبارک باد دی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے بوسنیا کے ساتھ گہرے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔
وزیراعظم نے تجارت، ثقافت اور عوامی رابطوں سمیت دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم نے بوسنیا کے رکن ایوان صدر کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔
بوسنیا کے رہنما نے بھی وزیراعظم شہباز شریف کو بوسنیا کے دورے کی دعوت دی۔