عمران خان سے ملاقات کیلیے اجازت نہ ملنے پر سلمان اکرم راجا کی جیل حکام سے دوبارہ تکرار
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
عمران خان سے ملاقات کیلیے اجازت نہ ملنے پر سلمان اکرم راجا کی جیل حکام سے دوبارہ تکرار WhatsAppFacebookTwitter 0 1 April, 2025 سب نیوز
راولپنڈی:
بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات سے قبل گیٹ 5 پر تنازعہ کھڑا ہوگیا، ملاقات کے لیے نامزد کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجا کو اجازت نہ ملنے جیل حکام سے دوبارہ تکرار ہوئی۔
اعظم خان سواتی، نادیہ خٹک، تابش فاروق، مبشر اعوان اور انصر کیانی کو اجازت مل گئی جبکہ سلمان اکرم راجہ، شعیب شاہین اور نیاز اللہ نیازی کو روک لیا گیا۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے میں نے نام دیے لیکن مجھے اجازت نہیں ملی۔
سلمان اکرم راجہ کی ہدایت پر وکیل تابش فاروق اور انصر کیانی ملاقات کے لیے نہیں گئے جبکہ اعظم خان سواتی، مبشر اعوان اور نادیہ خٹک ملاقات کے لیے روانہ ہوگئے۔
سلمان اکرم راجہ نے گیٹ پانچ پر عملے سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جیلر صاحب آپ نمبر پورے کر رہے ہیں، ہم دو افراد کو روک رہے ہیں، آپ پہلے مجھے اور نیاز اللہ نیازی کو بھجیں۔
جیلر نے کہا کہ ہم پہلے ان کو اندر بھیجتے ہیں پھر جو بھی نام آئے ہم اجازت دے دیں گے، جس پر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی برا منائیں گے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سلمان اکرم
پڑھیں:
عمران خان اور بشریٰ بی بی سے جیل میں کوئی عید ملنے نہیں آیا
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج عیدکے روز ملاقات کے لیےکوئی رہنما یا فیملی ممبر اڈیالہ جیل نہیں پہنچا۔
بشریٰ بی بی کی فیملی میں سے بھی کوئی اڈیالہ جیل ملاقات کے لیے نہیں آیا۔
جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی یا بشریٰ بی بی سے عید پر ملاقات کی کوئی درخواست نہیں کی گئی۔ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی فیملی نےعیدکے دوسرے دن ملاقات کی درخواست کی ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق جیل حکام کی جانب سے درخواست پر تاحال کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ منگل کو فیملی اور وکلا کی ملاقات طے شدہ ضابطے کے مطابق ہونی ہے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ عید کے دوسرے روز فیملی اور وکلا ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جائیں گے۔
خیال رہےکہ عید کے موقع پر پنجاب حکومت کی ہدایات پر اڈیالہ جیل میں قیدیوں کے لیے خصوصی انتظامات کیےگئے ہیں۔ عید کے دنوں میں قیدیوں کو اپنے عزیزوں سے ملنےکی اجازت دی گئی ہے۔
اڈیالہ جیل میں عام قیدیوں کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اڈیالہ جیل میں عید پر قیدیوں کے لئے خصوصی پکوان بھی تیار کیےگئے ہیں۔
Post Views: 1