امیتابھ بچن کے اعزاز میں ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کی اپیل کس نے کی؟ جانیے
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
بالی ووڈ کے نامور لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی فلمی خدمات کے اعزاز میں راجیہ سبھا کی ایک ممبر نے ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کی اپیل کی ہے۔
یہ اپیل کوئی نہیں بلکہ خود ان کی اہلیہ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور سیاستدان جیا بچن نے کی، انہوں نے راجیہ سبھا سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے شوہر بھارت کے سینیئر اداکار امیتابھ بچن کی کلاسک فلموں “دیوار” اور “شعلے” کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کرے۔
جیا بچن نے اس حوالے سے ایک بیان میں کہا کہ “دیوار” اور “شعلے” نہ صرف بھارتی سنیما کی تاریخ کا ایک اہم حصہ ہیں بلکہ ان دونوں فلموں نے بالی ووڈ کی شناخت اور ارتقاء میں سنگ میل کی حیثیت اختیار کی ہے۔
دونوں فلمیں 1975 میں ریلیز ہوئیں، اور امیتابھ بچن نے ان فلموں میں اپنے منفرد کرداروں کے ذریعے “بگ بی” کے طور پر شہرت حاصل کی۔
“شعلے” میں ان کے کردار میں وہ تمام عناصر موجود تھے جو ایک کلاسیک ہندی فلم میں ہونے چاہئیں، جبکہ “دیوار” میں ان کا کردار “اینگری ینگ مین” کے طور پر بالی ووڈ میں ان کی شناخت کا آغاز تھا۔
جیا بچن کی اس اپیل کا مقصد نہ صرف سنیما کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے بلکہ امیتابھ بچن کی بے شمار خدمات اور ان کے کردار کو سراہنے کا ایک طریقہ بھی ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: امیتابھ بچن بالی ووڈ بچن کی
پڑھیں:
عید کے بعدموٹرویز اور قومی شاہراہوں پر ٹریفک کا بہاؤ،ٹریول ایڈوائزری جاری
ویب ڈیسک: موٹروے پولیس نے عید کے اختتام پر موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر بڑھتے ہوئے ٹریفک بہاؤ کے پیش نظر ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی۔
ترجمان موٹروے کے مطابق چند احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے اپنا سفر محفوظ اور آرام دہ بنائیں، سفر شروع کرنے سے پہلے گاڑی کا انجن آئل، پانی، ٹائر پریشر اور بریک چیک کر لیں۔
دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ کا استعمال، حد رفتار کی پابندی، اگلی گاڑی سے محفوظ فاصلہ اور لین اور لائن کا خیال رکھیں۔
اسلحہ زور پر تشدد اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان گرفتار
لمبے سفر سے پہلے ڈرائیور کا مکمل فریش ہونا اور دو سے ڈھائی گھنٹے کی ڈرائیونگ کے بعد کچھ وقت آرام کرنا ضروری ہے،نیند یا غنودگی کی حالت میں ہرگز ڈرائیو نہ کریں۔
مسافر بردار گاڑیوں میں سفر کرنے والے اوورلوڈنگ اور اوور چارجنگ کی شکایت موٹروے پولیس ہیلپ لائن پر کر سکتے ہیں۔
ممکنہ طور پر بڑھتے ہوئے رش کے پیش نظر موٹروے پولیس کی نفری اور پیٹرولنگ میں اضافہ کر دیا گیا ہے،تمام ٹول پلازہ پر روڈ سیفٹی بریفنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے،کسی بھی مدد کی صورت میں موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
کیویز کے خلاف ون ڈے میں سلو اوور ریٹ پر پاکستانی ٹیم کو جرمانہ