میانمار زلزلہ: پاکستان کی جانب سے امدادی سامان کی کھیپ آج روانہ ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
ویب ڈیسک: میانمار کے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان سامان کی پہلی کھیپ آج روانہ ہوگی۔
پاکستان کی جانب سے 35 ٹن امدادی سامان کی پہلی کھیپ آج اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے میانمار کیلئے روانہ کی جائے گی، امدادی سامان میں میں 565 خیمے، 210 ترپالیں، 2000 کمبل شامل ہیں۔
امدادی سامان میں 1 ٹن تیار کھانا، 0.
امدادی سامان میانمار میں شدید زلزلے سے پیدا صورتحال پر وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر بھجوایا جا رہا ہے۔
کرشمہ کیور کو لولو اور کرینہ کو بیبو کیوں کہتے ہیں؛ لولو نے خوبصورت وجہ خود بتادی
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے میانمار کے ہم منصب سینئر جنرل من آنگ ہلینگ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور زلزلے سے قیمتی جانوں اور املاک کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا تھا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل میانمار اور تھائی لینڈ میں آنے والے خوفناک زلزلے نے تباہی مچا دی ہے، زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2000 سے تجاوز کر گئی، ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے جبکہ 4 ہزار سے زائد زخمی اور 400 سے زائد افراد تاحال لا پتہ ہیں۔
میگا ارتھ کوئیک؛ تین لاکھ اموات، معیشت کی بربادی؛ جاپانیوں کو انتظار کیوں ہے
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وزیرِاعظم کی ہدایت پر میانمار زلزلہ زدگان کے لیے امداد روانہ، 70 ٹن سامان بھیجاجا رہا ہے، طارق فضل
تصویر سوشل میڈیا۔وزیرِاعظم کی ہدایت پر میانمار زلزلہ زدگان کے لیے امداد روانہ کی گئی ہے، اسلام آباد سے این ڈی ایم اے کی جانب سے میانمار میں زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان کی ترسیل کی ہے۔
امدادی سامان کی روانگی کی تقریب میں وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے شرکت کی۔
تقریب میں این ڈی ایم اے، وزارت خارجہ کے اہلکار اور میانمار کے سفیر نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر طارق فضل نے کہا کہ زلزلہ متاثرین کے لیے مجموعی طور پر 70 ٹن امدادی سامان میانمار بھیجاجا رہا ہے۔
انھوں نے کہا حکومتِ پاکستان اس مشکل گھڑی میں میانمار کے عوام کے ساتھ ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق پاکستان کی جانب سے امدادی سامان کی پہلی کھیپ میں 35 ٹن امدادی اشیا شامل ہیں، جس میں خیمے، ترپالیں، کمبل، تیار کھانا، ادویات اور واٹر ماڈیولز شامل ہیں۔
این ڈی ایم اے کے مطابق امدادی سامان لے کر طیارہ میانمار کے شہر ینگون پہنچے گا۔
وفاقی وزیر نے وزیراعظم کی ہدایت پر فوری امدادی سامان کی ترسیل کے عمل پر این ڈی ایم اے کو سراہا جبکہ میانمار کے سفیر نے امدادی سامان روانہ کرنے پر حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا۔