کراچی: آج عید کے دوسرے دن بھی موسم گرم
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی میں آج عید کے دوسرے دن بھی موسم گرم ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہرِ قائد میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات نے عید کے دنوں میں کراچی کا موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کر دی۔
زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجۂ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
کراچی میں شمال مغرب کی سمت سے گرم اور خشک ہوائیں ہلکی رفتار سے چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 61 فیصد ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بچوں کی عید کے دوسرے دن بھی نان اسٹاپ تفریح
ملک بھر میں میٹھی عید تو بچوں کی ہی ہے، عید الفطر کے دوسرے روز بھی نان اسٹاپ تفریح عروج پر ہے۔
بچوں کا کہیں جھولوں اور آئس کریم پر رش تو کہیں دریا کی سیر ہو رہی ہے۔
سرگودھا میں بچوں کی موج مستی عروج پر ہے، فیصل آباد میں بچوں نے بڑوں کے ہمراہ پارکوں کا رخ کرلیا۔
گوجرانوالہ کے تھیم پارک میں بچوں کی تفریح ہو رہی ہے جبکہ مظفر گڑھ اور ملتان میں بھی بچوں کے مزے لگ گئے ہیں۔
لاڑکانہ میں اونٹوں کی سواری، سکھر میں کشتی رانی کی تو پڈعیدن میں بچوں نے ریلوے اسٹیشن کو تفریحی مقام بنالیا جبکہ لوئردیر میں بھی پارکوں میں رش بڑھ گیا۔