فائل فوٹو

کراچی کے علاقے کورنگی میں زیر زمین گیس کے اخراج سے لگنے والی آگ چوتھے دن بھی جلتی رہی۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ ممکنہ خدشات کے پیش نظر فائر بریگیڈ عملہ تعینات ہے۔

آگ سے متاثرہ مقام کے اطراف پولیس نفری بھی تعینات ہے۔

کراچی کے علاقے کورنگی میں آگ لگنے کے حوالے سے ایک فائر ایکسپرٹ کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کی کوشش میں آتشگیر گیس پھیل سکتی ہے۔

فائر ایکسپرٹ کے مطابق آگ کے اطراف 90 میٹر کا ممنوعہ علاقہ بنایا جائے اور 90 میٹر کا مٹی کا پہاڑ بنایا جائے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

کراچی:کورنگی کریک میں بورنگ کے دوران گڑھے میں لگی آگ 6 روز بعد بھی بجھ نہ سکی

 کورنگی کریک میں گڑھے میں لگی آگ 6 روز بعد بھی نہ بجھائی جاسکی۔کراچی کے علاقے کورنگی کریک کے ایک پلاٹ میں لگنے والی آگ بدستور 6 روز بعد بھی لگی ہوئی ہے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے پلاٹ کو بند کردیا گیا ہے جب کہ کے ایم سی اورکنٹونمنٹ بورڈ کے فائرٹینڈرزموقع پرموجود ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق  آگ کی شدت کے باعث مشکلات کا سامناتھا اس لیے تپش کے باعث آگ بجھانے کا عمل ہفتے کو ہی روک دیا گیا تھا۔ ضلعی انتظامیہ کا بتانا ہے کہ آگ 1200 فٹ بورنگ کی کھدائی کے بعد لگی تھی، واقعے کی جگہ سے ریت اور پانی کے نمونے حاصل کیے گئے ہیں، کیمیائی تجزیے کے بعد گیس کی نوعیت اور حجم کا معلوم ہوسکے گا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق  اگر گیس کا ذخیرہ چھوٹا ہوا تو آگ چند دن میں خود بخود بجھ جائے گی لیکن اگر ذخیرہ بڑا ہوا تو اسے محفوظ کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی لے علاقے کورنگی کریک میں گیس پاکٹ دریافت
  • کراچی کورنگی کریک میں گیس پاکٹ دریافت
  • کراچی: کورنگی کریک میں گیس پاکٹ دریافت
  • کراچی:کورنگی کریک میں بورنگ کے دوران گڑھے میں لگی آگ 6 روز بعد بھی بجھ نہ سکی
  • کراچی: کورنگی کریک کے گڑھے میں لگی آگ 6 روز بعد بھی نہ بجھ سکی
  • کورنگی کریک میں قدرتی گیس کا بڑا ذخیرہ ملنے کے قوی امکانات
  • کورنگی میں 5 دن سے لگی آگ کئی مہینوں تک جاری رہ سکتی ہے، مزید انکشافات
  • کراچی، اورنگی ٹاؤن کی دکانوں میں لگی آگ بجھا دی گئی
  • کراچی: لوگوں نے آگ کو تفریح کا ذریعہ بنالیا