جب تک ہماری خواتین رہا نہیں ہوتیں، گھر نہیں جائینگے، اختر مینگل
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
مستونگ میں جاری دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے اختر مینگل نے حکومت کو دو دن کی الیٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کی عدم رہائی کی صورت میں کوئٹہ کی طرف لانگ مارچ ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے ماہ رنگ بلوچ و دیگر خواتین کی رہائی کے لئے حکومت کو دو دن کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔ مستونگ جاری دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے سردار اختر مینگل نے کہا کہ جب تک ہم اپنی قیدی خواتین کو گھروں تک نہ پہنچائیں ہم پر گھروں کو جانا حرام ہوگا۔ کل سرکار نے اپنے تتلی نما ڈرون کے ذریعے آکر ہمارے دھرنے کی تصویر لے کر دکھائی کہ دیکھیں دھرنا کی تعداد کس قدر کم ہے۔ آج میں ان سے کہتا ہوں کہ آج اپنی بڑی تتلی لاکر دیکھیں کہ شرکاء کی تعداد کتنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج چلتن کے پہاڑ کو دیکھ لیں کہ یہ اپنی دھرتی کی خواتین کی گرفتاری پر کس قدر رو رہا ہے۔ دوسری طرف یہ چلتن اپنے باسیوں کی بے بسی پر بھی رو رہا ہے۔ سردار اختر مینگل نے کہا کہ دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ہماری خواتین رہا ہوکر گھر نہیں پہنچتیں۔ انہوں نے حکومت کو دو دن کی الیٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کی عدم رہائی کی صورت میں کوئٹہ کی طرف لانگ مارچ ہوگا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اختر مینگل نے خواتین کی کہا کہ
پڑھیں:
بی این پی کے سربراہ اختر مینگل نے کوئٹہ لانگ مارچ کا اعلان کردیا
بلوچستان نیشنل پارٹی۔مینگل (بی این پی) کے سربراہ اختر مینگل نے کوئٹہ لانگ مارچ کا اعلان کردیا۔
مستونگ میں اختر مینگل نے کہا کہ حکومت کودی گئی ڈیڈلائن ختم ہوگئی، دھرنے کے شرکاء کل کوئٹہ کی طرف لانگ مارچ کریں گے۔
دوسری جانب بی این پی قافلے کو کوئٹہ میں داخلے سے روکنے کیلئے انتظامیہ کے اقدامات جاری ہیں، قومی شاہراہ لکپاس اور دشت میں مختلف مقامات پر خندقین کھودی جارہی ہیں جبکہ مستونگ اور مختلف مقامات کو کنٹینرز لگا کر سیل کیا جارہا ہے۔