جرمنی کے سفیر عید کے روز شلوار قمیض پہن کر پاکستان مونومنٹ پہنچ گئے۔

جرمن ایمبیسی کا کہنا ہے کہ عید پر ہمارے سفیر الفریڈ گراناس نے اپنا  پسندیدہ سوٹ شلوار قمیض پہنا۔ وہ پاکستان مونومنٹ گئے تاکہ ایک خاص پیغام آپ سب کو دیں سکیں۔

سفیر جرمن نے اس موقع پر اردو زبان میں تمام لوگوں کو عید مبارک کا پیغام بھی دیا۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے، نماز عید کے ہزاروں اجتماعات میں امت مسلمہ اور ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعائیں کی گئیں۔

نمازعید کے بعد ملنے ملانے اور دعوتیں اڑانے کا سلسلہ جاری ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: عید کے

پڑھیں:

عید الفطر کی تیاریاں زور شور سے جاری ، سیاستدان عید منانے اپنےاپنے علاقوں میں پہنچ گئے

اسلام آباد(نیوزڈیسک) کل بروز پیر عیدالفطر کی تیاریاں مکمل، عوام کیساتھ سیاسی قائدین بھی اپنے اپنے آبائی علاقوں میں عید منائیں گے۔وزیراعظم شہبازشریف لاہور ماڈل ٹاؤن اور مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف اورمریم نواز جاتی امرا میں عید منائیں گے۔ وفاقی وزیرداخلہ بھی عیدالفطر لاہورمیں اہل خانہ کےساتھ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری عیدالفطر کی نماز نواب شاہ میں ادا کریں گے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ گڑھی خدا بخش میں نماز عید پڑھیں گے، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی ملتان، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق لاہور جبکہ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ آبائی شہر نواب شاہ میں نماز ادا کریں گے۔جبکہ سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل میں‌ہی عید منائیں گی

وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان عیدالفطر لاہور میں منائیں گے، صدر استحکام پاکستان پارٹی ڈی ایچ اے میں نماز عید اداکریں گے۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازبھی عید لاہورمیں منائیں گے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان عید آبائی علاقے قصور میں منائیں گے۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثنااللہ اور طلال چوہدری عید کی نماز فیصل آباد میں اداکریں گے۔ وفاقی وزرا احسن اقبال نارروال ، رانا تنویرمریدکے اور محسن نقوی بھِی لاہورمیں عید کریں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان بونیر، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ہری پور، کنونیئر ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کراچی، سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی چاغی میں عید کی نماز پڑھیں گے۔

ملک دشمن مہم کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے فلمیں اور ڈرامے بنانے کا فیصلہ

متعلقہ مضامین

  • بھارت؛ حیدرآباد میں جرمن خاتون سیاح کا کار کے اندر مبینہ ریپ
  • بلوچستان حکومت کا وفد اختر مینگل سے مذاکرات کیلئے دھرنے میں پہنچ گیا
  • صدر آصف علی زرداری عید منا کر کراچی پہنچ گئے
  • بیلجیئم اور لکسمبرگ میں تعینات پاکستانی سفیر رحیم حیات نے چارج سنبھال لیا
  • پاکستان میں غیر ملکی سفیر بھی عید کی خوشیوں میں شریک
  • چاند رات پر بازاروں کی رونقیں عروج پر پہنچ گئیں
  • متحدہ عرب امارات کے سفیر کی عید پر مبارکباد
  • لبرلینڈ کے ایمبیسڈر ایٹ لارج کی پاکستانی عوام کو عید کی مبارکباد 
  • عید الفطر کی تیاریاں زور شور سے جاری ، سیاستدان عید منانے اپنےاپنے علاقوں میں پہنچ گئے