عید الفطر کے موقع پر پاکستانی فلم سازوں نے جہاں نئی فلمیں ریلیز کی ہیں، وہیں شائقین کے لیے پرانی فلموں کو بھی ریلیز کردیا گیا۔اس بار شائقین کے لیے عید کے موقع پر ماضی کی مقبول فلمیں ’جوانی پھر نہیں آنی، ٹچ بٹن، پنجاب نہیں جاؤں گی، جوانی پھر نہیں آنی ٹو اور تیری میری کہانیاں‘ جیسی فلموں کو بھی دوبارہ ریلیز کیا گیا ہے۔

اسی طرح اس بار ملک بھر میں پنجابی بھارتی فلموں سمیت جنوبی بھارتی فلمیں بھی سینماؤں میں ریلیز کی گئی ہیں۔عید الفطر کے موقع پر ملک کے تمام سینماؤں میں اس بار انڈونیشن اور جرمن فلموں سمیت ہولی وڈ فلمیں ریلیز کی گئی ہیں۔عید کے موقع پر ریلیز ہونے والی نئی فلموں میں شہروز سبزواری اور سعیدہ امتیاز کی قلفی سرفہرست ہے۔

اس کے علاوہ اس بار ’لمبی جدائی، کبیر اور عشق لاہور‘ جیسی نئی فلمیں بھی ریلیز کی گئی ہیں۔

اس عید پر پاکستانی نژاد امریکی اداکار شاز خان کی انگریزی میں بنائی گئی فلم ’مارشل آرٹسٹ‘ بھی ریلیز کی گئی ہیں۔

نئی فلمیں
قلفی
بابر علی، شہروز سبزواری، جاوید شیخ، معمر رانا اور سعیدہ امتیاز کی کاسٹ پر مبنی فلم ’قلفی‘ کو اس عید کی سب سے بڑی فلم قرار دیا جا رہا ہے۔

کبیر
پروڈیوسر میسم علی اور ہدایت کار نیہا لاج کی اس فلم کی کاسٹ میں عدنان شاہ ٹیپو، انعم تنویر، سخاوت ناز، میسم علی اور جہانگیر خان جانی شامل ہیں۔

عشق لاہور
جاوید شیخ اور صائمہ نور جیسی کاسٹ پر مبنی اس پنجابی ایکشن فلم کو بھی عید کے موقع ریلیز کیا گیا ہے۔

لمبی جدائی
بابر علی، حریم فاطمہ، طیب خان اور فضا مرزا سمیت دیگر کاسٹ پر مبنی لمبی جدائی بھی ریلیز کی گئی ہے۔

مارشل آرٹسٹ
پاکستانی نژاد امریکی فلم ساز شاز خان کی مارشل آرٹسٹ کو پاکستان میں ریلیز کیا گیا ہے۔یہ فلم انگریزی زبان میں بنائی گئی ہے، تاہم فلم کی کہانی پاکستانی سماج پر بنائی گئی ہے۔

پرانی فلمیں
جوانی پھر نہیں آنی سیریز کی دونوں فلموں کو بھی عید پر ریلیز کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ فرحان سعید، فیروز خان اور سونیا حسین کی فلم ٹچ بٹن اور تیری میری کہانیاں کو بھی سینماؤں میں پیش کیا گیا ہے۔پاکستان کی پرانی فلموں کے علاوہ بھارت کی پرانی پنجابی فلمیں بھی پاکستانی سینماؤں میں ریلیز کی گئی ہیں، جن میں کیری آن جٹا 3 بھی شامل ہے۔اسی طرح عید کے موقع پر ریلیز ہونے والی انڈونیشین فلمیں بھی پرانی ہی ہیں، جنہیں اردو زبان میں ڈب کرکے پیش کیا گیا ہے۔

ٹچ بٹن
اس فلم کو پہلی بار 2023 میں ریلیز کیا گیا تھا، اب اسے دو سال بعد دوبارہ ریلیز کیا گیا ہے۔

جوانی پھر نہیں آنی
مصالحہ کامیڈی اس فلم کو پہلی بار 2015 میں ریلیز کیا گیا تھا اور اب 10 سال بعد دوبارہ اسے سینماؤں میں پیش کیا گیا ہے۔

تیری میری کہانیاں
اس فلم کو بھی ابتدائی طور پر 2023 میں ریلیز کیا گیا تھا اور اب اسے دو سال بعد دوبارہ ریلیز کیا جا رہا ہے۔

جوانی پھر نہیں آنی ٹو
اس فلم کو ابتدائی طور پر 2018 میں پیش کیا گیا تھا اور اسے اب 7 سال بعد دوبارہ ریلیز کیا گیا ہے۔

پنجاب نہیں جاؤں گی
سال 2017 کی مقبول ترین کو بھی 8 سال بعد دوبارہ عید کے موقع پر سینماؤں میں پیش کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: جوانی پھر نہیں ا نی میں ریلیز کیا گیا دوبارہ ریلیز کیا ریلیز کی گئی ہیں میں پیش کیا گیا سال بعد دوبارہ عید کے موقع پر پیش کیا گیا ہے میں ریلیز کی سینماو ں میں کیا گیا تھا بھی ریلیز فلمیں بھی اس فلم کو کو بھی

پڑھیں:

پاکستانی ٹیم میں کون عیدی بانٹتا ہے اور کون نہیں؟

قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے بتادیا کہ ٹیم میں کون عیدی دیتا ہے اور کون نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور بھارت کا میچ ان ہی دونوں ممالک میں ہونا چاہیے، ظہیر عباس

عید الفطر کی مناسبت سے ہوئے ٹی وی شو میں جب قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان سے پوچھا گیا کہ وہ عید پر عیدی دیتے ہیں یا نہیں؟ تو ان کے جواب سے پہلے ہی پروگرام میں موجود فخرزمان نے لقمہ دیا کہ ’یہ عیدی الٹا ہم سے لے نہ لیں‘، جس پر قہقہہ لگا۔

تاہم  پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ آخری عیدی افتخار احمد نے دی تھی۔

محمد رضوان کی اس بات کی تائید کرتے فخر زمان نے کہا کہ افتخار سب کو عیدی دیتا ہے، مگر وہ اس طرح دیتا ہے کہ اگر دس ڈالر ہیں تو وہ پوری ٹیم پر تقسیم کرتا ہے۔ ان کی اس بات پر ایک بار پھر قہقہہ لگا۔

یہ بھی پڑھیں:شین وارن کے کمرے سے طاقت کی ممنوعہ ادویات ملی تھیں، نئی رپورٹ میں انکشاف

پروگرام میں کپتان محمد رضوان اور فخر زمان کے علاوہ نسیم شاہ بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

عیدالفطر عیدی فخرزمان قومی کرکٹ ٹیم محمد رضوان

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی فہرست پر پھر تنازع کھڑا ہوگیا
  • گزشتہ ہفتے کے مقبول اسمارٹ فونز کی فہرست جاری
  • ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے
  • اعظم سواتی کی ملاقات فہرست کے مطابق کرائی گئی، ترجمان بانی پی ٹی آئی
  • سلمان خا ن کو بڑ اد ھچکا، نئی فلم سکندر ریلیز سے قبل ہی فلاپ ہوگئی
  • پاکستانی ٹیم میں کون عیدی بانٹتا ہے اور کون نہیں؟
  • عید الفطر پر پاکستانی فلم انڈسٹری کی رونقیں دوبارہ بحال، متعدد فلمیں ریلیز
  • پاکستان میں غیر ملکی سفیر بھی عید کی خوشیوں میں شریک
  • ملک دشمن مہم کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے فلمیں اور ڈرامے بنانے کا فیصلہ