کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
رپورٹ کے مطابق اسکیم 33، گلشن اقبال، گلستان جوہر سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے آئے، کراچی میں زلزلے کے جھٹکے 04:11 بجے محسوس کئے گئے۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئیزلزلے کا مرکز کراچی سے شمال کی جانب 75 کلومیٹر تھا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زمین میں زلزلے کی گہرائی 19 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میں زلزلے کے جھٹکے
پڑھیں:
کراچی؛ دعوؤں کے باوجود عید کے دوران مختلف علاقوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ جاری
کراچی:شہر بھر کے مختلف علاقوں میں عید کی تعطیلات کے دوران شہری گیس کی متواتر فراہمی سے محروم رہے جبکہ حکام کی جانب سے گیس کی بلاتعطل فراہمی کا اعلان کیا گیا تھا۔
عیدالفطر کی تعطیلات میں گیس کی متواتر فراہمی کے دعوؤں کے باوجود شہر کی وسیع آبادی گیس سے محروم رہی اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
شہر کے مختلف علاقے ناظم آباد، گلبہار، گولیمار، فردوسِ کالونی، عثمانیہ کالونی گیس سے محروم رہے۔
اسی طرح لیاقت آباد، خاموش کالونی اور وحید آباد کے علاقے میں بھی گیس غائب رہی۔
عید کی تعطیلات کے دوران نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی، سرجانی اور نیو کراچی کے مختلف سیکٹرز میں بھی گیس کی فراہمی تعطل کا شکار رہی اور شہرویوں کی جانب سے اس حوالے سے شکایات بھی کی گئیں۔