ماحولیاتی تحفظ کے معائنہ و نگرانی اور دیگر سرکاری اداروں کے معائنہ پر سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
ماحولیاتی تحفظ کے معائنہ و نگرانی اور دیگر سرکاری اداروں کے معائنہ پر سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس WhatsAppFacebookTwitter 0 31 March, 2025 سب نیوز
بیجنگ :سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کا ایک اجلاس منعقد ہوا ، جس میں “ماحولیاتی تحفظ کے معائنہ و نگرانی کے ضوابط” اور “بیسویں مرکزی کمیٹی کے چوتھے راؤنڈ کے معائنہ کی جامع رپورٹ” کا جائزہ لیا گیا۔
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ماحولیاتی تحفظ کا معائنہ ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر کا ایک اہم اقدام ہے، جس میں مختلف سطح کے قائدین کی ماحولیاتی تحفظ کی سیاسی ذمہ داری کو مضبوط کیا گیا، ماحول کو تباہ کرنے والے کئی اہم واقعات کی تحقیقات کی گئیں اور عوام کی جانب سے اٹھائے گئے دیگر ماحولیاتی مسائل کو حل کیا گیا جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔
اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ خوبصورت چین کی تعمیر کے لیے تمام علاقوں اور محکموں کی سیاسی ذمہ داری کو مزید مضبوط کیا جائے۔ اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ مرکزی معائنہ گروپ نے کچھ مرکزی و ریاستی اداروں کا معائنہ کیا اور کچھ خامیاں دریافت کی ہیں، جنہیں سنجیدگی کے ساتھ درست کرنا ہے۔اس کے علاوہ پارٹی اور انتظامیہ کی سیاسی ذمہ داری کو پورا کرتے ہوئے اعلیٰ معیارات اور سخت تقاضوں پر عمل کرنا ہوگا، نظم و ضبط پر عمل درآمد بہتر بنانا ہوگا، بدعنوانی کے خلاف کارروائی کرنا ہوگی، اور ایک شفاف سیاسی ماحول تشکیل دینا ہوگا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سی پی سی کی مرکزی کمیٹی ماحولیاتی تحفظ کے معائنہ
پڑھیں:
حکومت، ریاستی اداروں اور سرکاری بھتہ خوری نے معیشت کو تباہ کر دیا، لیاقت بلوچ
ویب ڈیسک : نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت، ریاستی اداروں اور سرکاری بھتہ خوری نے معیشت کو تباہ کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مخدوش حالات کا حل قومی فکر اور ملی جذبے سے نکالا جائے، خطے میں جاری گریٹ گیم کے سدباب کے لیے گریٹ اسٹریٹیجی اپنانے کی ضرورت ہے۔
لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ سیکیورٹی اور تجارتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان اور افغانستان ایک پیج پر آئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کا طاقتور طبقہ پاکستان سے دولت سمیٹ کر بیرون ملک جا رہا ہے۔
سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025
انہوں نے ملکی اقتصادی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت، ریاستی اداروں اور سرکاری بھتہ خوری نے معیشت کو تباہ کر دیا ہے۔
Ansa Awais Content Writer