چین، جاپان اور جنوبی کوریا کا علاقائی فریم ورکس کے تحت تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
چین، جاپان اور جنوبی کوریا کا علاقائی فریم ورکس کے تحت تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 31 March, 2025 سب نیوز
سیئول: چین، جاپان اور جنوبی کوریا کے وزرائے تجارت کا تیرہواں اجلاس جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں منعقد ہوا۔ پیر کے روز چین کی وزیرتجارت وانگ وین تاؤ، جنوبی کوریا کے صنعت، تجارت اور توانائی کے وزیر اینڈریو کوم، اور جاپان کی معیشت، تجارت اور صنعت کے وزیر یوکو کامییا نے مشترکہ طور پر اجلاس کی صدارت کی۔
چینی وزیرتجارت وانگ وین تاؤ نے کہا کہ چین، جاپان اور جنوبی کوریا کو خطے اور عالمی سطح پر اہم معیشتوں کے طور پر آزاد تجارت اور کثیرالجہتی تجارتی نظام کو برقرار رکھنا چاہیے، یکطرفہ پسندی اور تحفظ پسندی کی مخالفت کرنی چاہیے، اور علاقائی معاشی یکجہتی کو مسلسل فروغ دینا چاہیے تاکہ عالمی معیشت کی خوشحالی کو مضبوط تحریک دی جا سکے۔ چین اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے اور اعلیٰ سطحی کھلے پن کو وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے، اور جنوبی کوریا اور جاپان سمیت دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ ترقی کے مواقع کا اشتراک کرنے کا خواہاں ہے۔
تینوں ممالک کی تجارتی وزارتوں نے عالمی تجارتی تنظیم ، علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری معاہدہ ، اور ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون جیسے کثیرالجہتی اور علاقائی فریم ورکس کے تحت تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے چین-جاپان-جنوبی کوریا آزاد تجارتی معاہدے کے مذاکرات میں تیزی لانے، سپلائی چین تعاون اور برآمدی کنٹرول مکالمے کو تقویت دینے، ڈیجیٹل اور سبز معیشت کے شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے، اور زرد سمندر ریجنل اقتصادی و تکنیکی تبادلے جیسے مقامی تعاون کے منصوبوں کو فروغ دینے پر غور کیا۔ اس کے علاوہ، تینوں فریقوں نے کاروباری تعاون کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے پر زور دیا۔اجلاس کے بعد، تینوں ممالک کی تجارتی وزارتوں نے مشترکہ طور پر “تیرہویں چین-جاپان-جنوبی کوریا وزرائے تجارت اجلاس کا مشترکہ پریس بیان” جاری کیا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جاپان اور جنوبی کوریا تعاون کو کو مضبوط
پڑھیں:
بلوچستان میں دہشتگردی میں اضافے کے باعث فورسز کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مارچ 2025ء ) صوبہ بلوچستان میں دہشتگردی میں اضافے کے باعث فورسز کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا، جس میں دہشت گردوں کیخلاف سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا، اس موقع پر سول آرمڈ فورسز کی استعداد کار کو مزید بہتر بنانے کے لیے اہم فیصلے بھی لیے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں چیف سیکریٹری بلوچستان، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اور انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) بلوچستان سمیت اعلی حکام شریک ہوئے، اجلاس میں عید پر سیکیورٹی پلان، قومی شاہراہوں کی صورت حال اور صوبے میں امن و امان پر تبادلہ خیال کیا گیا، حکام کی جانب سے اجلاس کو صوبے کی مجموعی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔(جاری ہے)
معلوم ہوا ہے کہ اجلاس میں قلات میں سیکورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کو سراہا گیا، دورانِ اجلاس دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا، سول آرمڈ فورسز کی استعداد کار کو مزید بہتر بنانے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے، وزیر اعلی بلوچستان نے حکام کو امن کی بحالی کے لیے اقدامات کو مؤثر بنانے اور تمام سیکیورٹی اداروں کی باہمی رابطہ کاری سے اقدامات کو بار آور بنانے کی ہدایت بھی کی۔