ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ا یل پی جی کی قیمت میں 54 پیسے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمت 248 روپے 37 پیسے فی کلو ہو گئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق کل یکم اپریل 2025 ء سے ہوگا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بجلی کی قیمتوں میں 10 روپے فی یونٹ کمی ہونی چاہیئے، فاروق ستار
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ اس سال 100 سے زائد شہری ڈمپر گردی کا شکار ہوئے ہیں، جب تک قاتل گرفتار نہیں ہو جاتے ہم سکون سے نہیں بیٹھیں گے، آج سندھ کے شہروں میں بے چینی پائی جاتی ہے، آئندہ بجٹ سے قبل عوام کو کوئی امید دلانی چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں 10 روپے فی یونٹ کمی ہونی چاہیئے۔ کراچی میں گورنر ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ آج بہت ہی بھاری دل کے ساتھ سب کو عید کی مبارک باد دیتا ہوں، آج ہم سادگی کے ساتھ عید منا رہے ہیں۔ فاروق ستار نے کہا کہ اس سال 100 سے زائد شہری ڈمپر گردی کا شکار ہوئے ہیں، جب تک قاتل گرفتار نہیں ہو جاتے ہم سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج سندھ کے شہروں میں بے چینی پائی جاتی ہے، آئندہ بجٹ سے قبل عوام کو کوئی امید دلانی چاہیئے۔ فاروق ستار نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے واقعات پر حکومت کو توجہ دینے کی ضرورت ہے۔