Express News:
2025-04-02@01:12:40 GMT

ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جب کہ یکم اپریل 2025 سے نئی ایل پی جی قیمتیں نافذ العمل ہوں گی۔

رپورٹ کے مطابق  نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 54 پیسے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے، ایل پی جی پروڈیوسر پرائس 2,443.

37 روپے فی 11.8 کلوگرام سلنڈر مقرر کردی گئیں، ایل پی جی صارفین کے لیے زیادہ سے زیادہ قیمت 2,930.71 روپے فی 11.8 کلوگرام سلنڈر مقرر کی گئی جب کہ ایل پی جی کی فی کلو زیادہ سے زیادہ قیمت 248.37 روپے مقرر ہوگئی۔

ایل پی جی کی قیمت میں پروڈیوسر پرائس، مارجن اور ٹرانسپورٹیشن شامل ہیں، مارکیٹنگ، ڈسٹری بیوشن اور ٹرانسپورٹ مارجن 35,000 روپے فی میٹرک ٹن شامل شامل ہیں۔

 مارکیٹنگ مارجن 17,000 روپے، ڈسٹری بیوشن مارجن 10,000 روپے فی ٹن مقرر کردی گئی، ٹرانسپورٹیشن چارجز 8,000 روپے فی ٹن شامل ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایل پی جی کی روپے فی 000 روپے

پڑھیں:

عید سے پہلے کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں کو پر لگ گئے

عیدالفطر سے ایک دن پہلے کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں کو پھر سے پر لگ گئے۔

لاہور کی مارکیٹوں میں بغیر ہڈی مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔

عید سے ایک دن پہلے ٹماٹر نے بھی ہائی جمپ لگائی 60 روپے سے بڑھ کر 180 روپے فی کلو ہوگیا جبکہ پیار کی قیمت 40 روپے سے بڑھ کر 60 روپے ہوگئی۔

لاہور میں لیموں 150 سے بڑھ کر 250، سبز مرچ 110 سے بڑھ کر 200 روپے کلو میں فروخت ہونے لگی جبکہ پھل بھی مہنگے داموں فروخت ہو رہے ہیں۔

چینی 164 کے سرکاری ریٹ کے بجائے بدستور 170 سے 180 روپے کلو بک رہی ہے۔

راولپنڈی میں بھی بکرے اور گائے کے گوشت کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ کی گراں فروشوں پر جرمانے عائد کردیے ہیں، صدر کے علاقے میں 35 دکاندار گرفتار کرلیے گئے۔

کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 750سے بڑھ کر 840 روپے پر پہنچ گئی، بکرے کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 100 روپے اور بیف میں 50 روپے اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عید کے دوسرے روز گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا
  • عید پر عوام کیلئے بری خبر ،گیس کی قیمت میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
  • ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ
  • ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا
  • ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
  • پاکستان میں دیگر ممالک سے زیادہ قیمت پر بجلی اور گیس فراہم کی جا رہی ہے: مفتاح اسماعیل
  • عید سے پہلے کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں کو پر لگ گئے
  • عیدسےقبل مرغی،بکرےاور گائےکےگوشت کی قیمت میں اضافہ
  • پاکستان میں‌تنخواہ دارطبقہ پس گیا، انکم ٹیکس وصولی میں نمایاں اضافہ