پاکستان میں غیر ملکی سفیر بھی عید کی خوشیوں میں شریک
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
ویب ڈیسک : مہندی، چوڑیوں، دیدہ زیب لباس سے لے کر مٹھائی اور سویوں تک پاکستان میں غیر ملکی نمائندے بھی عید کی خوشیوں میں خوش ہوگئے۔
پاکستان میں جاپان کے سفیر نے بھی پاکستانی عوام کو عید کی مبارک باد دی اور اردو میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ادھر پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم العرابی نے عید پر پاکستانی کمیونٹی کو مبارکباد پیش کی۔
اس کے علاوہ روس کے سفیر کی جانب سے بھی عید کی مبارکباد کے ساتھ ساتھ علامہ اقبال کا شعر بھی پڑھا گیا جبکہ یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے عید کی تیاریوں کی ویڈیو شیئر کی۔
لاہور میں ماہ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری
عید کے موقع پر کراچی میں امریکی قونصل خانےکی جانب سے بھی مختلف زبانوں میں عید کی مبارکباد اور خوشیوں بھرے دن پرسکون اور برکت سمیت نیک خواہشات کا پیغام دی گئی۔
امریکی ناظم الامور نٹالی اے بیکر نے کہاکہ عید امید، ہمت اور فیضان کےحصول کا موقع ہے، ایسا مستقبل چاہتے ہیں جس میں ہر انسان کی بنیادی عظمت کو تسلیم جائے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پاکستان میں عید کی
پڑھیں:
ٹرمپ کا پہلے غیر ملکی دورے میں سعودی عرب جانے کا امکان
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب جا سکتے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق، مئی کے وسط میں ٹرمپ کے دورے سے متعلق سعودی اور امریکی حکام کے درمیان بات چیت ہو چکی ہے۔
ادھر، ٹرمپ نے ایران کو ثانوی پابندیوں کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایران معاہدہ نہیں کرتا تو اس پر دوبارہ سخت اقتصادی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا ایپ "ٹک ٹاک" سے متعلق معاہدہ جلد طے پا جائے گا۔ اس کے علاوہ، امریکی صدر نے یوکرین کے معدنی معاہدے پر بھی تنقید کی اور خبردار کیا کہ اگر یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی پیچھے ہٹے، تو انہیں سنگین مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ٹرمپ نے واضح کیا کہ یوکرین نیٹو کا رکن بننے کی خواہش رکھتا ہے، لیکن وہ کبھی نیٹو میں شامل نہیں ہو سکے گا۔