Islam Times:
2025-04-01@23:14:40 GMT

عمران خان کی تیسری عید بھی جیل میں

اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT

عمران خان کی تیسری عید بھی جیل میں

اڈیالا جیل کی مرکزی جامع مسجد میں نمازِ عید ادا کی گئی تاہم سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی نمازِ عید ادا نہیں کر سکے۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی تیسری عید اڈیالا جیل میں گزار رہے ہیں اور وہ اس مرتبہ سکیورٹی وجوہات کے باعث نمازِ عید ادا نہیں کر سکے۔ راولپنڈی اڈیالا جیل کی مرکزی جامع مسجد میں نمازِ عید ادا کی گئی تاہم سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی نمازِ عید ادا نہیں کر سکے۔ جیل میں نمازِ عید میں قیدیوں، حوالاتیوں اور جیل افسران نے شرکت کی۔ جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی اپنے اپنے سیل میں رہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی

پڑھیں:

عمران خان کی رہائی کے بغیر ہماری عید کی خوشیاں ادھوری ہیں، بیرسٹر گوہر

اپنے پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی نے قوم کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج تیسری عید ہے جو بانی پی ٹی آئی جیل میں گزار رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کے بغیر ہماری عید کی خوشیاں ادھوری ہیں۔ اپنے پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے قوم کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج تیسری عید ہے جو بانی پی ٹی آئی جیل میں گزار رہے ہیں، ان کی رہائی کے بغیر ہماری عید کی خوشیاں ادھوری ہیں، دعا ہے اگلی عید پر عمران خان رہائی پا کر ہمارے درمیان ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ خوشی کے لمحوں میں اسیر کارکنوں اور قائدین کی قربانیوں کو بھی یاد رکھا جائے، جلد اپوزیشن جماعتوں کو ملا کر بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور قانون کی بالادستی کیلئے تحریک چلائینگے، اختلاف رائے ضرور ہے لیکن پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ علی امین گنڈاپور پر عمران خان کا مکمل اعتماد ہے، ان کے حوالے سے تمام پروپیگنڈا بے بنیاد ہے، بانی پی ٹی آئی مقبول لیڈر ہے خدارا مزید عوام سے دور نہ رکھا جائے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ عید کی خوشیوں کے ساتھ ہم اہل غزہ اور اہل مقبوضہ کشمیرکی قربانیاں فراموش نہیں کر سکتے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی راہنماؤں کی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ملاقات، سلمان راجہ کو اجازت نہ ملی
  • عمران سے ملاقات: جیل کے عملے سے سلمان اکرم راجہ کی تکرار
  • سپریم کورٹ نے عمران خان کو صادق اور امین کا لقب دیا :علی امین گنڈاپور
  • ملاقات کے دوران عمران خان اور بشری بی بی نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال رکھے تھے، رہنما پی ٹی آئی
  • عمران خان کی رہائی کے بغیر ہماری عید کی خوشیاں ادھوری ہیں، بیرسٹر گوہر
  • بانی پی ٹی آئی عمران خان کو عید کی نماز ادا کرنے سے روک دیا
  • عمران خان کی اڈیالہ جیل میں تیسری عید، سکیورٹی وجوہات کی بنا پر نماز عید ادا نہ کر سکے
  • عمران خان کی تیسری عید بھی جیل میں، نمازِ عید ادا نہیں کرسکے
  • اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی تیسری عید، نماز عید بھی ادا نہیں کی