ٹرمپ کا پیوٹن پر شدید غصہ، روسی تیل پر 50 فیصد تک اضافی ٹیرف لگانے کی دھمکی
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر روس نے یوکرین میں جنگ بندی کی ان کی کوششوں میں رکاوٹ ڈالی تو وہ روسی تیل پر 25 سے 50 فیصد اضافی ٹیرف عائد کر دیں گے۔
امریکی نشریاتی ادارے این بی سی کے مطابق، ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایک ماہ کے اندر جنگ بندی نہ ہوئی تو یہ سخت اقتصادی پابندیاں نافذ کر دی جائیں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جو بھی روس سے تیل خریدے گا، وہ امریکا میں کاروبار نہیں کر سکے گا۔
یہ تنازعہ اس وقت مزید بڑھا جب روسی صدر پیوٹن نے یوکرین کو ایک عارضی انتظامیہ کے ماتحت لانے اور وہاں نئے انتخابات کرانے کی تجویز پیش کی۔ اس پر ٹرمپ نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر روس نے خونریزی ختم کرنے میں رکاوٹ ڈالی تو امریکا سخت اقدامات کرے گا۔
ٹرمپ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ رواں ہفتے پیوٹن سے بات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ پیوٹن جانتے ہیں کہ وہ ان سے ناراض ہیں، لیکن ساتھ ہی کہا کہ اگر پیوٹن درست فیصلہ کریں گے تو ان کا غصہ جلد ختم ہو جائے گا۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران یوکرین جنگ کو ’بیوقوفانہ‘ قرار دیتے ہوئے اسے جلد ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کہ اگر
پڑھیں:
ڈونلڈ ٹرمپ کی حملے کی دھمکی، آیت اللہ خامنہ ای کا بھی سخت جواب
ایران کے سپریم لیڈر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ایران پر حملہ کرنے کی دھمکی پر جواب میں کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کی دشمنی ہمیشہ رہی ہے، اگر امریکہ نے ایسا کوئی اقدام اٹھایا تو سخت جواب دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران میں بغاوت کی کوشش کی گئی تو ایرانی عوام خود اس کا جواب دے گی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ایران پر حملہ کرنے کی دھمکی پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے سخت ردعمل دیا ہے۔ امریکی صدر نے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ایران نے جوہری معاہدہ نہ کیا تو اس پر بمباری کی جائے گی اور سخت معاشی پابندیاں لگائی جائیں گی۔ ایرانی راہنما آیت اللہ خامنہ ای نے اس پر جواب میں کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کی دشمنی ہمیشہ رہی ہے، اگر امریکہ ایسا کوئی اقدام اٹھایا تو سخت جواب دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران میں بغاوت کی کوشش کی گئی تو ایرانی عوام خود اس کا جواب دے گی۔