WE News:
2025-04-01@20:20:47 GMT

لاہور میں 1910 سے قائم چچا بسا سوئٹس کیوں مشہور ہے؟

اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT

’چاچا بسا سویٹس‘ کی تازہ دودھ اور کھوئے سے بنی برفی نہ صرف لاہور بلکہ پورے پاکستان میں مقبول ہے۔ 1910 سے قائم اس دکان میں محمد ابوبکر اپنے خاندان کی منفرد برفی بنانے کی خاصیت کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ چاچا بسا کی برفی میں خاص بات کیا ہے.جانیے اس رپورٹ میں ۔۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

پڑھیں:

میانمار میں 7.7 شدت کا خوفناک زلزلہ کیوں آیا؟ ماہرین نے وجہ بتادی

ینگون: میانمار میں 7.7 شدت کے زلزلے نے خوفناک تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں اب تک ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 2000 سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں، جب کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 10,000 سے 100,000 تک پہنچ سکتی ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے (USGS) کے مطابق زلزلہ سطح زمین کے بہت قریب آیا تھا، جس کی وجہ سے اس کی شدت زیادہ محسوس کی گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ میانمار میں پچھلے 75 سالوں میں آنے والا سب سے بڑا زلزلہ ہو سکتا ہے۔

امپیریل کالج لندن کی ماہر ریبیکا بیل نے بتایا کہ یہ زلزلہ ساگائنگ فالٹ لائن پر آیا، جو 1,200 کلومیٹر طویل اور انتہائی سیدھی ہے، جس کے باعث زلزلے کا اثر بڑے پیمانے پر محسوس کیا گیا۔ اس فالٹ لائن کو کیلیفورنیا کی سان اینڈریاس فالٹ سے تشبیہ دی جا رہی ہے، جس پر اکثر تباہ کن زلزلے آتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق میانمار کی تعمیرات غیر محفوظ ہیں، اور حکومت کی جانب سے بلڈنگ کوڈز پر عمل درآمد نہ ہونے کے باعث زیادہ تباہی ہوئی۔ برطانوی جیولوجیکل سروے کے سائنسدان برائن بپٹی کے مطابق میانمار میں زیادہ تر عمارتیں لکڑی اور غیر مضبوط اینٹوں سے بنی ہیں، جو شدید زلزلوں کا سامنا نہیں کر سکتیں۔

زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں 2.8 ملین افراد موجود ہیں، اور زیادہ تر ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے، کیونکہ میانمار کی حکومت خانہ جنگی کے باعث پہلے ہی بحران کا شکار ہے۔

زلزلے کے جھٹکے تھائی لینڈ میں بھی محسوس کیے گئے، جہاں بینکاک میں ایک 30 منزلہ زیر تعمیر عمارت زمین بوس ہو گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بینکاک کی نرم مٹی زلزلے کے جھٹکوں کو مزید بڑھا دیتی ہے، جس کی وجہ سے دور دراز علاقوں میں بھی عمارتوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

بینکاک حکام نے 100 سے زائد انجینئرز پر مشتمل ایک ٹیم تعینات کی ہے جو شہر کی بلند عمارتوں کا معائنہ کرے گی، تاکہ مزید ممکنہ نقصانات سے بچا جا سکے۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • اپریل فول ڈے، یکم اپریل کو ہی کیوں منایا جاتا ہے؟
  • محنت کرتا ہوں کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاتا، برنس روڈ کے مشہور کردار کی دردناک داستان
  • فرشی شلور بھی ملتانی کڑھائی والے سوٹ کو مات نہ دے سکی
  • پی ایس ایل 10 کے آفیشل اینتھم کا شاندار ٹیزر ریلیز، شائقین کا جوش عروج پر!
  • اسلام آباد پولیس نے عیدالفطر کیلئے مربوط سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا
  • خواتین عید الفطر کی تیاریوں سے مایوس کیوں؟
  • میانمار میں 7.7 شدت کا خوفناک زلزلہ کیوں آیا؟ ماہرین نے وجہ بتادی
  • راجستھان سے آئے کنگن ملتان کی ثقافت کا حصہ بن گئے
  • سائنسدانوں کی بڑی تعداد امریکا کیوں چھوڑنا چاہتی ہے؟