Jang News:
2025-04-01@19:38:11 GMT

عید پر کراچی میں امریکی قونصل خانے کی مبارکباد

اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT

عید پر کراچی میں امریکی قونصل خانے کی مبارکباد

عیدالفطر کے موقع پر کراچی میں امریکی قونصل خانے کی جانب سے بھی مختلف زبانوں میں عید کی مبارک باد نے دی ہے۔

امریکی قونصل خانے نے خوشیوں بھرے دن پرسکون اور برکت سمیت نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

امریکی ناظم الامور نٹالی اے بیکر نے کہا کہ عید امید، ہمت اور فیضان کے حصول کا موقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا مستقبل چاہتے ہیں جس میں ہر انسان کی بنیادی عظمت کو تسلیم کیا جائے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

شکاگو میں پاکستانی قونصل جنرل طارق کریم کی رہائش گاہ پر شاندار عید اوپن ہاؤس میگا ایونٹ کا انعقاد

شکاگو(نیوز ڈیسک) شکاگو میں پاکستان کے قونصل جنرل جناب طارق کریم نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر اپنی رہائش گاہ پر ایک شاندار عید اوپن ہاؤس میگا ایونٹ کا انعقاد کیا۔

اس تقریب میں 400 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی، جن میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کے ارکان، مقامی معززین، منتخب عہدیداران، ججز، پیشہ ور افراد، کاروباری شخصیات، قونصلر کور کے نمائندے، اور میڈیا کے افراد شامل تھے۔ منتخب عہدیداروں میں امریکی کانگریس کے رکن جوناتھن جیکسن، مختلف کاؤنٹیز کے حکام، بشمول DuPage County Sheriff اور ریاستی اٹارنی، عدالتوں کے ججز، اور کئی میئرز شامل تھے۔ مختلف ممالک کے قونصل جنرلز نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔

قونصل جنرل جناب طارق کریم اور ان کی اہلیہ، محترمہ عاصمہ طارق نے مہمانوں کا ذاتی طور پر استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔

حاضرین نے قونصل جنرل طارق کریم کی تعریف کی کہ انہوں نے یو ایس مڈویسٹ ریجن سے کمیونٹی کے افراد، ان کے اہل خانہ، اور مقامی عہدیداروں کو عید منانے کے لیے اکٹھا کیا۔ قونصل جنرل کی رہائش گاہ کو پاکستانی فنون اور دستکاری سے سجایا گیا تھا اور مہمانوں کے لئے مختلف قسم کے لذیذ پاکستانی کھانے موجود تھے، جس سے مہمانوں کو ایسا محسوس ہوا جیسے وہ پاکستان میں ہوں۔

اپنے استقبالیہ کلمات میں
قونصل جنرل طارق کریم نے کمیونٹی کے افراد کو عید کی مبارکباد دی۔ انہوں نے عید کو خوشیوں کی تقسیم، ہم آہنگی، اتحاد، اور ایک دوسرے کے لیے ہمدردی کے اظہار کا موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ عید کا مشترکہ جشن پرامن اور خوشحال دنیا کی تعمیر کے عزم کا مظہر ہے۔

قونصل جنرل نے کمیونٹی کے ارکان اور منتخب عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ پاک-امریکہ شراکت داری کو فروغ دینے میں فعال کردار ادا کریں۔

منتخب عہدیداروں نے بھی دو طرفہ تعلقات کی اہمیت اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کے اہم کردار پر بروشنی ڈالی۔

تقریب کا اختتام پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعا پر ہوا۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • شکاگو میں پاکستانی قونصل جنرل طارق کریم کی رہائش گاہ پر شاندار عید اوپن ہاؤس میگا ایونٹ کا انعقاد
  • پاکستان کرکٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ سے قوم کو عید کی مبارکباد
  • وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا عید کے موقع پر قوم کو مبارکباد
  • صدر مملکت ،وزیر اعظم،وفاقی وزیر داخلہ کی عیدالفطر کے موقع پر قوم کو مبارکباد
  • وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ کی مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارکباد
  • امریکی حکومت اور عوام کی جانب سے تمام مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارک باد، نیٹلی اے بیکر
  • امریکی سفارتخانے کی جانب سے اہل پاکستان کے نام عید مبارکباد کا پیغام
  • عید کا دن ہمیں اتحاد اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے‘، صدر مملکت اور وزیراعظم کی قوم کو عید الفطر کی مبارکباد
  • ڈنمارک کے عوام کا  امریکی سفارت خانے کے سامنے  ’’اوے امریکہ ‘‘ کے سلوگن کے ساتھ احتجاج