دعا ہے عیدالفطر کا موقع امت مسلمہ کے لیے امن اور ترقی کا باعث بنے، ڈاکٹر محمد فیصل
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے ہائی کمیشن پاکستان لندن میں عید الفطر کے اجتماع پر خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دعا ہے عیدالفطر کا بابرکت موقع پاکستان، برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور پوری امتِ مسلمہ کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کا باعث بنے۔
برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور ہائی کمیشن کے عہدیداران نے عید نماز اتوار کی صبح ادا کی۔
اس موقع پر پاکستان کی خوشحالی، مسلم امہ کی سربلندی اور مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین کے مظلوم بھائیوں اور بہنوں کے لیے دعا کی گئی۔
عید کے پیغام میں ڈاکٹر محمد فیصل نے پاکستان اور برطانیہ میں مقیم پاکستانی برادری کے لیے امن اور خوشحالی کی دعا کی۔
ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ وہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ڈاکٹر محمد فیصل برطانیہ میں کے لیے
پڑھیں:
وزیراعظم اور گورنر سندھ کا ٹیلی فونک رابطہ، سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد:وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہء خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے گورنر سندھ کو عیدالفطر کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ گورنر سندھ نے بھی وزیراعظم کو عیدالفطر کی مبارکباد دی۔
اس دوران، وزیراعظم نے کہا کہ صوبہء سندھ کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہے، صوبہ سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے۔