متحدہ عرب امارات کے سفیر کی عید پر مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
فائل فوٹو
پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر نے عید الفطر پر پاکستانی کمیونٹی کو مبارکباد دی ہے۔
سفیر امارات نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستانیوں کو رحمتوں بھری عیدالفطر مبارک ہو اور ان کی خوشیاں دوبالا ہوں، اللّٰہ کریم لوگوں کو صحت اور خوشحالی عطا کرے۔
انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ یہ مبارک موقع پاکستان کے لیے اتحاد اور یگانگت کا سبب بنے۔ انہوں نے دعا کی کہ یہ عید امن اور ہم آہنگی کو فروغ دے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
جرمن سفیر عید کے روز شلوار قمیض پہن کر پاکستان مونومنٹ پہنچ گئے
جرمنی کے سفیر عید کے روز شلوار قمیض پہن کر پاکستان مونومنٹ پہنچ گئے۔
جرمن ایمبیسی کا کہنا ہے کہ عید پر ہمارے سفیر الفریڈ گراناس نے اپنا پسندیدہ سوٹ شلوار قمیض پہنا۔ وہ پاکستان مونومنٹ گئے تاکہ ایک خاص پیغام آپ سب کو دیں سکیں۔
سفیر جرمن نے اس موقع پر اردو زبان میں تمام لوگوں کو عید مبارک کا پیغام بھی دیا۔
خیال رہے کہ ملک بھر میں عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے، نماز عید کے ہزاروں اجتماعات میں امت مسلمہ اور ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعائیں کی گئیں۔
نمازعید کے بعد ملنے ملانے اور دعوتیں اڑانے کا سلسلہ جاری ہے۔