Jang News:
2025-04-01@16:59:57 GMT

فیصل آباد میں خاتون سے زیادتی کا تیسرا ملزم بھی گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT

فیصل آباد میں خاتون سے زیادتی کا تیسرا ملزم بھی گرفتار

فیصل آباد میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کا مرتکب تیسرا ملزم بھی گرفتار کرلیا۔

ڈکیتی اور زیادتی کے مقدمے میں ملوث تینوں ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں، عدالت نے تیسرے گرفتار ملزم کو بھی شناخت پریڈ کےلیے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا۔

مرکزی ملزم علی شیر اور فیصل پہلے ہی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل جاچکے ہیں، تینوں ملزمان کیخلاف 25 مارچ کو موٹروے کے قریب خاتون سے زیادتی کا مقدمہ درج ہے۔

فیصل آباد میں ڈکیتی اور خاتون سے اجتماعی زیادتی کیس کے تیسرے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیے گئے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا گیا، مقدمے کے گرفتار 2 ملزمان پہلے ہی ڈسٹرکٹ جیل میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔

پولیس کے مطابق فیصل آباد موٹروے کے قریب اجتماعی زیادتی کیس کے تیسرے ملزم عمر حیات کو گزشتہ روز منکیرہ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا، مقدمے کے دو ملزمان علی شیر اور فیصل پہلے ہی جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔

ساندل بار میں 3 مسلح ڈاکوؤں نے دوران واردات 25 مارچ کی رات ایک خاتون کو اس کے شوہر کی موجودگی میں مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

مقدمہ درج ہونے کے بعد ملزمان کی شناخت ہونے پر پولیس نے 2 ملزمان علی شیر اور فیصل کو گرفتار کر لیا تھا جبکہ تیسرا ملزم عمر حیات بھی گرفتار کرلیا گیا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: جوڈیشل ریمانڈ پر اجتماعی زیادتی بھی گرفتار فیصل ا باد زیادتی کا خاتون سے

پڑھیں:

بہاولپور: تیسری جماعت کی طالبہ اجتماعی زیادتی کے بعد قتل، 2 ماموں سمیت 4 رشتے دار گرفتار


بہاولپور میں تیسری جماعت کی طالبہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی و قتل کے 4 ملزمان پولیس نے گرفتار کرلیے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے 2 بچی کے ماموں اور 2 قریبی رشتے دار ہیں۔

گوجرانوالہ: محرر کی خاتون پولیس اہلکار سے زیادتی

گوجرانوالہ میں تھانا دھلے کے محرر نے لیڈی پولیس اہلکار سے زیادتی کر ڈالی۔

6 روز قبل باقر پور میں کھیتوں سے بچی زخمی حالت میں ملی تھی جو اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئی تھی۔

پولیس اس کیس کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: 11 سالہ بچے سے4 لڑکوں کی اجتماعی جنسی زیادتی، 3 ملزم گرفتار
  • خاتون کیساتھ جنسی زیادتی پھر حاملہ ہونے پر 3 بار اسقاط حمل پر بھارتی فلم ڈائریکٹر گرفتار
  • فیصل آباد؛ شوہر کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی کا تیسرا ملزم بھی گرفتار
  • بہاولپور: جنسی زیادتی کے بعد 11سالہ کمسن بچی قتل، 2 سگےماموں سمیت 4 ملزمان گرفتار
  • محرر نے لیڈی پولیس اہلکار کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ویڈیو بناکر بلیک میل بھی کرتا رہا
  • گوجرانوالہ: محرر کی لیڈی کانسٹیبل سے جنسی زیادتی، ویڈیو بنا کر بلیک میل بھی کرتا رہا
  • تیسری جماعت کی طالبہ اجتماعی زیادتی کے بعد قتل، 2 ماموں سمیت 4 رشتہ دار گرفتار
  • بہاولپور: تیسری جماعت کی طالبہ اجتماعی زیادتی کے بعد قتل، 2 ماموں سمیت 4 رشتے دار گرفتار
  • زیادتی کا شکار خاتون کو انصاف کی فراہمی، حنا پرویز بٹ فیصل آباد پہنچ گئیں