اسلام ٹائمز: والدین کے ساتھ ریلی میں شریک معصوم کمسن بچوں نے قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی کی جدوجہد میں شریک ہونے کا عزم اور غزہ فلسطین کے مظلوم بچوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ ریلی میں شیرخوار بچوں کی اپنی والدین کے ساتھ شرکت اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں شہید ہونے والے معصوم فلسطینی بچوں کی مظلومیت کا پرچار کر رہی تھی۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری

عالمی یوم القدس بفرمان حضرت امام خمینی (رہ) کے موقع پر تحریک آزادی القدس پاکستان کے تحت ملک کی سب سے بڑی مرکزی آزادی القدس ریلی نمائش تا تبت سینٹر نکالی گئی، مرکزی آزادی القدس ریلی کا آغاز نمائش چورنگی مزار قائدؒ سے ہوا، ریلی میں خواتین، بزرگوں سمیت ہزاروں کی تعداد میں عاشقان بیت المقدس نے شرکت کی اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ ریلی میں بڑی تعداد میں معصوم و کمسن بچوں نے بھی اپنے والدین کے ہمراہ شرکت کی۔ والدین کے ساتھ ریلی میں شریک معصوم کمسن بچوں نے قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی کی جدوجہد میں شریک ہونے کا عزم اور غزہ فلسطین کے مظلوم بچوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ ریلی میں شیرخوار بچوں کی اپنی والدین کے ساتھ شرکت اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں شہید ہونے والے معصوم فلسطینی بچوں کی مظلومیت کا پرچار کر رہی تھی۔

مرکزی آزادی القدس ریلی میں امامیہ محبین سمیت دیگر کمسن بچے بچیوں نے مسئلہ فلسطین پر حکمرانوں کی خاموشی، مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی، خواتین پر ظلم و بربریت کو اجاگر کرنے اور غزہ میں موجود بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے خصوصی دستے تشکیل دیئے، جبکہ کمسن طالبات نے فلسطینیوں کی مظلومیت و صہیونی اسرائیل کی دہشتگردی و بربریت کو اجاگر کرنے کیلئے خصوصی ماڈلز بنائے و منظر کشی کی۔ اس موقع پر والدین کا کہنا تھا کہ ان بچوں کی شرکت ان کی اس حماسی تربیت کا حصہ ہے جو انہیں کربلا میں شیر خوار جناب علی اصغر علیہ السلام کی مانند اسلام پر اپنی جان قربان کرنے کا عزم و حوصلہ دیتی ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: والدین کے ساتھ اظہار یکجہتی القدس ریلی ریلی میں میں شریک بچوں کی

پڑھیں:

میرپورخاص میں یوم القدس کی مرکزی ریلی، اسرائیل اور امریکہ کے مظالم کے خلاف شدید احتجاج

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جعفریہ الائنس پاکستان میرپورخاص ڈویژن کے صدر مولانا اعجاز علی سنجرانی اور ضلع صدر مولانا خیر محمد زرداری نے فلسطینی عوام پر جاری مظالم کی شدید مذمت کی اور عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ میرپورخاص میں جعفریہ الائنس، اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، اصغریہ خواتین اور پیام ولایت فاؤنڈیشن کی جانب سے یوم القدس کے موقع پر ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کا آغاز اسٹیشن چوک سے ہوا اور ایوانِ صحافت میرپورخاص پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکاء نے فلسطین، غزہ، شام اور یمن میں اسرائیل اور امریکہ کے مظالم کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی اور صیہونی جارحیت کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے امت مسلمہ کی خاموشی پر بھی سوالات اٹھائے اور مسلم قیادت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جعفریہ الائنس پاکستان میرپورخاص ڈویژن کے صدر مولانا اعجاز علی سنجرانی اور ضلع صدر مولانا خیر محمد زرداری نے فلسطینی عوام پر جاری مظالم کی شدید مذمت کی اور عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر جعفریہ الائنس پاکستان کے ڈویژن رہنما سید صغیر علی نقوی، محمد شریف چانڈیو، ضلع جنرل سیکریٹری صابر حسین چانڈیو، ضلع نائب صدر توقیر علی رند، ضلع رابطہ سیکریٹری سکندر علی مری، تعلقہ حسین بخش مری کے صدر زوہیب علی خاصخیلی سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی میں مردوں کے ساتھ خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، جنہوں نے فلسطینی عوام کے حق میں نعرے بلند کیے اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ ریلی کے اختتام پر مقررین نے فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ او آئی سی اور اقوامِ متحدہ اسرائیل کے جنگی جرائم کا نوٹس لے اور فلسطین میں قتل و غارت گری کا سلسلہ فوری بند کرایا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • سکردو میں یوم القدس کی تاریخی ریلی، ملک کے جید علماء بھی شریک، ویڈیو رپورٹ
  • کراچی، مرکزی آزادی القدس ریلی میں شریک معصوم بچے
  • شگر میں یوم القدس ریلی، عوام کی کثیر تعداد شریک ہوئی، ویڈیو رپورٹ
  • کھرمنگ میں یوم القدس ریلی، عوام کی بھرپور شرکت
  • ہنزہ میں یوم القدس ریلی کی ویڈیو رپورٹ
  • کراچی، مرکزی آزادی القدس ریلی میں شریک ڈاکٹرز و میڈیکل اسٹاف
  • میرپورخاص میں یوم القدس کی مرکزی ریلی، اسرائیل اور امریکہ کے مظالم کے خلاف شدید احتجاج
  • کراچی، مرکزی آزادی القدس ریلی میں بچوں کے خصوصی دستے
  • ڈیرہ اسماعیل خان میں قدس ریلیوں کی ویڈیو رپورٹ