کراچی:

شہر قائد میں ماہ شوال کا چاند نظر آنے کی خوشی میں ہونے والی ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 12 شہری اندھی گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ماہ شوال کا چاند نظر آنے کے بعد مختلف علاقوں میں شدید ہوائی فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں خاتون اور بچیوں سمیت 12 شہری زخمی ہوئے۔

واقعات قصبہ نیو میانوالی کالونی، نارتھ ناظم آباد حیدری مارکیٹ، اورنگی قصبہ موڑ، فرنٹیئر کالونی، لیاری ہنگوہ آباد، رنچھوڑ لائن رامسوامی، اورنگی ٹاؤن ساڑھے گیارہ نزد فاروق اعظم مسجد پر پیش آئے۔

اورنگی ٹاؤن قصبہ موڑ پر فائرنگ سے 9 سالہ بچی آسیہ زخمی ہوئی جبکہ ساڑھے گیارہ میں 35 سالہ نوشین نامی خاتون زخمی ہوئیں۔ اس کے علاوہ گیارہ سالہ ارم بھی اندھی گولی کا شکار بن کر زخمی ہوگئی۔

اس کے علاوہ ناظم آباد ایک نمبر پر اندھی گولی لگنے سے منصور نامی شہری زخمی ہوا جبکہ بلدیہ قائم خانی کالونی میں ہوائی فائرنگ سے 16 سالہ وحید زخمی ہوا۔

تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ حالت خطرے سے باہر ہے۔

دوسری جانب تھانہ منگھوپیر پولیس نے چاند رات کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الہی مستوئی نے بتایا کہ گرفتار ملزم منگھوپیر کے علاقے سلطان آباد میں ہوائی فائرنگ جیسے جان لیوا جرم کا ارتقاب کررہا تھا۔
 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ہوائی فائرنگ

پڑھیں:

متحدہ عرب امارات؛ یہودی عالم کے قتل کے ملزمان کو پھانسی اور عمر قید

متحدہ عرب امارات میں اسرائیلی شہری زوی کوگان کو اغوا کے بعد قتل کرنے کے جرم میں 3 افراد کو پھانسی اور ایک کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق قتل کیے جانے والے اسرائیلی شہری ابوظہبی میں ایک گروسری اسٹور چلاتے تھے۔

قتل کیے جانے والے میلودوی نژاد اسرائیلی شہری اپنے کاروبار کے ساتھ ساتھ یہودی کمیونیٹی چاباد کے متحرک رکن بھی تھے۔ 

زوی کوگان کو نومبر 2024 میں اغوا کرکے قتل کیا گا تھا جس کے الزام میں 4 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔

مرکزی ملزمان 28 سالہ اولیمپی توہرووچ، 33 سالہ عزیزبیک کمیلووچ اور 28 سالہ محمود جان عبدالرحیم کا تعلق ازبکستان سے تھا۔

اعتراف جرم اور ٹھوس شواہد کی روشنی میں عدالت نے تین ملزمان کو موت اور ایک کو عمر قید کی سزا سنائی۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرلیے ہیں جس کے ساتھ ہی دونوں ممالک کے درمیان کاروباری تعلقات بھی استوار ہوگئے ہیں۔

اسرائیل کے غزہ پر اکتوبر 2023 سے جاری جارحیت کے باعث دنیا بھر میں اسرائیلی سفارت خانوں اور شہریوں کو نشانہ بنانے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • کراچی: لیاری بھتیجے سے اتفاقیہ گولی چلنے سے خاتون زخمی
  • متحدہ عرب امارات؛ یہودی عالم کے قتل کے ملزمان کو پھانسی اور عمر قید
  • کراچی میں عید کے پہلے روز ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق، 5 زخمی
  • کراچی میں عید کے روز فائرنگ کے واقعات میں 2 شہری جاں بحق، خاتون اور لڑکے سمیت تین زخمی
  • کراچی: اورنگی ٹاؤن میں عوام کے تشدد سے ایک ڈاکو ہلاک، ایک زخمی
  • کراچی، ڈکیٹی مزاحمت پر ایک اور شہری جان سے گیا
  • چاند رات اور عیدالفطر کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے اجتناب کیا جائے، علی امین گنڈاپور
  • کراچی میں عید کی چاند رات کی خوشی میں فائرنگ سے 14 شہری زخمی
  • کراچی: گاڑی کی ٹکر سے خاتون جاں بحق، دو سالہ بچی زخمی