کوئٹہ؛ تفریحی مقامات پر جانے پرپابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک : کوئٹہ میں دفعہ 144 کے تحت تفریحی مقامات پرجانے پرپابندی عائد کردی گئی، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہنہ، اوڑک، کرخسہ اور شعبان کے علاقوں میں سیروتفریح پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔ پابندی امن وامان کی صورتحال کےپیش نظرعائد کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ ملک میں کل عید الفطر منائی جائے گی اور اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد تفریحی مقامات کا رخ کرتی ہے، تاہم کوئٹہ اور گرد و نواح میں حالات کے پیشِ نظر اور شہریوں کے تحفظ کے لیے سیروتفریح پر پابندی لگائی گئی ہے۔
لاہور میں ماہ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کوئٹہ، مری آباد کے پہاڑی علاقے میں فائرنگ سے دو افراد زخمی
پولیس ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ واقعہ کی تحقیقات اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے دارالحکومت میں پہاڈی علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مری آباد کے پہاڑی سلسلے میں عید الفطر کے پہلے دن نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو زخمی کر دیا۔ زخمیوں کا تعلق ہزارہ کمیونٹی سے ہے۔ واقعہ کی اطلاع اہل علاقہ نے دی۔ زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہے۔ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ دوسری جانب ایک زخمی کے بھائی نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کرنے والے سادہ لباس میں ملبوس تھے۔ واقعہ چوری ڈکیتی کا ہو سکتا ہے، تاہم پولیس کی جانب سے اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔