Express News:
2025-04-01@13:34:50 GMT

عید کا چاند نظر آتے ہی کراچی میں مہنگائی کا جن بے قابو

اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT

کراچی:

رمضان میں جاری گراں فروشی کا جن چاند رات کو بے قابو ہوگیا اور مرغی کا گوشت 800روپے فی کلو جبکہ گائے کے گوشت کی قیمت 1200، بچھیا کے گوشت کی قیمت 1700روپے اور بکرے کا گوشت 2800روپے فروخت کیا گیا۔

عید کے خصوصی پکوانوں کے لیے گوشت مرغی کی طلب میں نمایاں اضافہ کے باعث گراں فروشوں نے من مانی قیمت وصول کی۔

شہر میں لہسن ادرک 600سے 700روپے کلو فروخت کیا گیا، ٹماٹر نے ایک بار پھر سنچری عبور کرلی جبکہ ہرے مصالحہ جات بھی من مانی قیمتوں پر فروخت کیے گئے۔

شہریوں کے مطابق عید پر گراں فروشوں کو کھلی چھٹی مل گئی جو کسر رمضان میں رہ گئی تھی وہ چاند رات کو پوری کرلی گئی۔

اتوار کو شہر کے تمام بڑے اور علاقائی بازاروں میں گاہکوں کا رش لگا رہا۔ شہریوں نے عید کے تین روز مہمانوں کی تواضع کرنے کے لیے خریداری کی۔

خالص دودھ فروخت کرنے والی دکانوں پر شہریوں کی رات گئے تک قطاریں لگی رہیں جبکہ دودھ اور دہی کی طلب میں بھی نمایاں اضافہ ہونے سے بیشتر دکانوں پر اسٹاک وقت سے پہلے ختم ہوگیا۔

شیر خورمے کے لوازمات کی خریداری کے لیے میوہ جات کی دکانوں پر بھی گاہکوں کا رش لگا رہا تاہم پستے، کاجو بادام کی بلند قیمتوں کی وجہ سے محدود مقدار میں خریداری کا رجحان دیکھا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

عیدسےقبل مرغی،بکرےاور گائےکےگوشت کی قیمت میں اضافہ

لاہور(نیوز ڈیسک) عید سے قبل کوئٹہ میں مرغی، بکرے اور گائے کے گوشت کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 750 سے بڑھ کر 840 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

بکرے کے گوشت کی فی کلو قیمت 100روپے کے اضافے کے بعد 2200 روپے ہوگئی جبکہ بیف کی فی کلو قیمت میں 50 روپےکا اضافہ ہونے کے بعد یہ 1400روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے بکرے کے گوشت کی فی کلو قیمت 1900 جبکہ بغیر ہڈی والے بیف کی فی کلو قیمت 1050روپے مقرر کر رکھی ہے۔
مزیدپڑھیں:عید پرمختلف مقامات پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کرنیکا فیصلہ

متعلقہ مضامین

  • عیدالفطر کا دوسرا روز، مرغی، بکرے، گائے کا گوشت، چینی سبزیاں اور پھل سب مہنگے ہوگئے
  • عید الفطرکا پہلہ روز مرغی، بکرے, گائےکا گوشت، چینی سبزیاں اور پھل سب مہنگے ہو گئے 
  • عید سے پہلے کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں کو پر لگ گئے
  • عیدسےقبل مرغی،بکرےاور گائےکےگوشت کی قیمت میں اضافہ
  • کراچی: کورنگی انڈسٹریل ایریا میں فیکٹری میں لگی آگ پر 2 دن بعد قابو پالیا گیا، حکام
  • عید کے بعد کراچی کے حقوق کیلئے ایوان اورعدالت سے رجوع کریں گے، خالد مقبول صدیقی
  • کراچی کورنگی کراسنگ میں لگی آگ 36 گھنٹے بعد بھی بے قابو 
  • خواتین عید الفطر کی تیاریوں سے مایوس کیوں؟
  • کراچی: کورنگی کراسنگ پر آگ21 گھنٹے بعد بھی بجھائی نہ جاسکی