وزیراعظم شہباز شریف کا صدر آذربائیجان سے ٹیلیفونک رابطہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
فائل فوٹو
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آذربائیجان الہام علیوف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے صدر الہام علیوف کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات کا اپریل کے پہلے ہفتے میں اسلام آباد کا دورہ طے پاگیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ صدر الہام علیوف کا اپریل میں پاکستان کا دورہ دوطرفہ تعلقات میں سنگ میل ثابت ہوگا اور اسٹریٹجک شراکت داری کے نئے باب کا آغاز ہوگا۔
صدر الہام دورے میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کریں گے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف کے مختلف عالمی رہنماؤں سے رابطے، عید کی مبارکباد دی
وزیر اعظم شہباز شریف نے عید الفطر کے موقع پر مختلف عالمی رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطے کئے اور عید کی مبارک باد دی۔وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر محمد بن زاید النہیان، ایران کے صدر مسعود پزشکیان، ملائیشیا کے وزیراعظم سری انور ابراہیم اور بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔وزیراعظم نے بحرین کے بادشاہ، قازقستان اور ترکمانستان کے صدور سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا۔اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے عالمی رہنماؤں کو عید الفطر کی مبارکباد دی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا، عالمی رہنماؤں سے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور تعلقات کوفائدہ مند اقتصادی اشتراک میں بدلنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف نے میانمار کے وزیراعظم جنرل من آنگ ہلینگ سے بھی ٹیلیفونک گفتگو کی اور 28 مارچ کے تباہ کن زلزلے پر اظہار تعزیت کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان زلزلہ متاثرہ افراد کی تکالیف کم کرنے کیلئے ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔