کرم میں راستے محفوظ بنانے کیلئے فریقین میں معاہدہ طے پایا ہے، بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
پشاور:
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ کرم میں قیامِ امن کے لیے وزیرِ اعلیٰ کے اقدامات رنگ لا رہے ہیں اور کرم میں راستے مزید محفوظ بنانے کے لیے فریقین کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے جو معاہدہ کوہاٹ امن جرگے کے مرکزی معاہدے کے تحت ایک ذیلی معاہدہ ہے-
مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ معاہدے کا بنیادی مقصد ٹل-پاراچنار شاہراہ کو محفوظ بنانا ہے-
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی قیادت میں خیبر پختونخوا حکومت صدی سے زائد پرانے تنازع کے مستقل حل کی جانب تیزی سے پیش رفت کر رہی ہے،کوہاٹ امن معاہدے کے تحت کرم کو بنکرز اور اسلحے سے پاک کیا جا رہا ہے۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ دونوں فریقین کے تقریباً 900 بنکرز اب تک مسمار کیے جا چکے ہیں، بنکرز کی مسماری کے بعد اسلحہ جمع کرانے کا عمل شروع کیا جائے گا-
مشیر اطلاعات نے کہا کہ ضلع کرم میں مستقل قیام امن کے لیے بنکرز اور اسلحے کا خاتمہ ناگزیر ہے اسی لیے تمام تر معاملات کی نگرانی وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور خودکر رہے ہیں-
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بیرسٹر سیف نے کہا
پڑھیں:
"ملک کو محفوظ دیکھنا ہی ہماری عیدی ہے" سرحدوں پر تعینات فوجیوں کا قوم کے نام پیغام
ویب ڈیسک:عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر جہاں پورا ملک خوشیوں میں مصروف ہے، وہیں پاک افغان سرحد پر تعینات پاک فوج اور ایف سی کے جوان وطن کے دفاع کے لیے مستعد کھڑے ہیں۔
بلوچستان میں تعینات جوانوں نے قوم کے نام اپنے خصوصی پیغامات میں کہا کہ جنگ ہو یا امن، پاک فوج کے جوان ہر لمحہ ثابت قدمی سے سرحدوں کی حفاظت میں مصروف ہیں۔
سرحد پر تعینات ایک سپاہی نے کہا یہاں گوادر میں ہماری عید سادہ ہے، لیکن خوشی ہے کہ ملک کے امن میں ہمارا بھی حصہ ہے، ایک اور جوان نے کہا ملک کو محفوظ دیکھنا ہی ہماری عیدی ہے۔
لاہور میں ماہ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری
قلعہ سیف اللہ میں تعینات سپاہیوں نے کہا کہ وہ اپنے پیاروں سے دور ضرور ہیں لیکن وطن کے دفاع کے لیے ہر لمحہ تیار ہیں، ہمارے حوصلے بلند ہیں اور ہم سرحدوں کی حفاظت کا عہد نبھا رہے ہیں۔
سپاہیوں نے کہا کہ ہم نے چٹانوں سے سیکھا ہے کہ سخت حالات میں بھی قائم رہنا ہے، ایک اور جوان نے کہاسورج جتنا سخت ہو یا رات جتنی لمبی، ہم وطن کی حفاظت کے لیے ہر دم تیار ہیں۔
سپاہیوں نے کہا کہ ماں کے ہاتھ کے کھانے کی یاد آتی ہے مگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر کھانے میں بھی ایک الگ خوشی ہے،ہماری عید اپنے پیاروں سے دور ہے، مگر وطن کی حفاظت سب سے بڑھ کر ہے۔‘
لبرلینڈ کے ایمبیسڈر ایٹ لارج کی پاکستانی عوام کو عید کی مبارکباد
پاک فوج اور ایف سی کے جوانوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ہر لمحہ قوم کے دفاع کے لیے سرحدوں پر موجود رہیں گے اور ملک کی سلامتی کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے