پاکستان میں آج عید الفطر کا چاند نظر آنے کا قوی امکان
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
پاکستان میں کل عید ہے یا نہیں، فیصلہ آج ہوگا۔محکمہ سپارکو کے مطابق شوال کا چاند آج انسانی آنکھ سے دیکھے جانے کا قومی امکان ہے۔عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج چھ بجے وزارت مذہبی امور میں ہوگا. جس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی ڈاکٹر عبدالخبیر آزاد کریں گے۔صوبائی و زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ صوبائی دارلحکومتوں اور زونزمیں ہوں گے، جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیاں چاند نظر آنے کی شہادتوں سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو آگاہ کریں گے، جس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کرے گی۔محکمہ موسمیات اور ماہرین فلکیات کے ماہرین دوربین کی مدد سے چاند دیکھنے میں رویت ہلال کمیٹی کے علما کرام کی معاونت کریں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مرکزی رویت ہلال کمیٹی
پڑھیں:
عیدالفطر کے چاند کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی تیاری
پاکستان میں عیدالفطر (ماہ شوال المکرم) کا چاند دیکھنے کےلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگیا۔
رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے عیدالفطر کا چاند دیکھنے کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے، اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی روہت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔
اجلاس میں وزرات مذہبی امور، وزرات موسمیات کے حکام بھی شریک ہوں گے۔ وزرات سائنس و ٹیکنالوجی اور سپارکو کے حکام ٹیکنیکل معاونت فراہم کریں گے۔ چاند کی رویت کا حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کریں گے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں آج مطلع بالکل صاف ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے بھی امکان ظاہر کیا ہے کہ اتوار کو کراچی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں مطلع صاف ہوگا اور شوال کا چاند نظر آسکتا ہے۔
کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی ہو رہے ہیں۔
پشاور اور لاہور میں چاند کی صورتحالپشاور میں شوال کا چاند دیکھنے کےلیے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کچھ دیر بعد شروع ہوگا۔
اجلاس اوقاف ہال چارسدہ روڈ پر شام 6 بجے ہوگا ،10 رکنی کمیٹی میں 4 ارکان مرکز اور 6 زونل کمیٹی شریک ہیں۔
پشاور میں ہونے والے اجلاس میں مولانااحسان الحق،مولانا عبدالبصیر مدنی، مولانا طیب قریشی، مولاناعابدحسین شاکری،مفتی جمیل رضوی شریک ہیں۔
ادھر لاہور میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ایوان اوقاف میں ہوگا ، جس میں علما کرام،ماہرین فلکیات اور محکمہ موسمیات کے نمائندے شریک ہوں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں غروب آفتاب کے بعد 7 بج کر 37 منٹ تک چاند نظرآنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں مطلع صاف ہے اور عیدالفطر کا چاند نظر آنے کا دورانی 74 منٹ ہوگا ۔
کوئٹہ میں اجلاسعیدالفطر کا چاند دیکھنے کےلیے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ڈی پی کمپلس کوئٹہ میں ہوگا۔
اجلاس میں علماء کرام، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ موسمیات کے حکام شریک ہوں گے، زونل کمیٹی چاند کی رویت کے حوالے اور شہادتیں موصول ہونے کے بعد مرکزی کمیٹی کو آگاہ کرے گی۔
اعلامیے کے مطابق چاند کی رویت کے حوالے سے حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر حصے میں مطلع صاف ہے اور صوبے میں شوال کا چاند نظر آنے کا امکان موجود ہے۔
عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلانوفاقی حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر ملک بھر میں 3 دن کی چھٹی کا اعلان کیا ہے، جس کا آغاز پیر 31 مارچ سے ہوگا۔
مشرق وسطیٰ سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں عید آجدنیا کے کئی ممالک میں آج عیدالفطر منائی گئی ، جن میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات ، قطر ، کویت ، بحرین ، یمن ، فلسطین ،افغانستان، برطانیہ ،یورپی ممالک شامل ہیں۔
پاکستان میں اے این پی کا بھی 30 مارچ کو عید منانے کا اعلانپاکستان میں عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ ایمل ولی خان نے آج عیدالفطر منانے کا اعلان کیا تھا۔