اسپیکر پنجاب اسمبلی کا عوام سے براہ راست رابطے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
لاہور:
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے عوام کے ساتھ براہ راست رابطے کیلئے بڑا اعلان کردیا۔
انہوں نے عوام کے سوالات کے جوابات دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر "اسپیکر اور عوام" پروگرام کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کے تحت عوام کو موقع ملے گا کہ وہ اپنے سوالات براہِ راست اسپیکر پنجاب اسمبلی سے کر سکیں۔
پنجاب اسمبلی نے اس حوالے سے باضابطہ پرومو بھی جاری کر دیا ہے۔ عوام اپنے سوالات اسکرین پر دیے گئے واٹس ایپ نمبر پر بھیج سکتے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسپیکر پنجاب اسمبلی
پڑھیں:
ستھرا پنجاب پروگرام ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنے میں کردار ادا کر رہا ہے: عظمیٰ بخاری
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ستھرا پنجاب پروگرام ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے شیخوپورہ کا دورہ کیا اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ میں شیخوپورہ میں پلی بڑھی ہوں، میں نے اپنی زندگی میں عید کے موقع پر اتنی صفائی نہیں دیکھی جتنی اس عید پر صفائی کے انتظامات ہیں۔انہوں نے کہا کہ شیخوپورہ کی انتظامیہ عید کے روز بھی شہریوں کو صاف ستھرا ماحول مہیا کرنے میں مصروف ہے۔عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ ستھرا پنجاب پروگرام پورے صوبے میں کامیابی سے جاری ہے، وزیر بلدیات اور ان کی ٹیم مبارکباد کے مستحق ہیں، ستھرا پنجاب پروگرام ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔