وزیراعظم سمیت دیگر وزراء عید الفطر کہاں منائیں گے؟
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف عید الفطر لاہور میں منائیں گے اور ماڈل ٹاؤن میں ہی عید کی نماز ادا کریں گے۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز بھی عید لاہور میں کریں گے۔
مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف عید کی نماز جاتی امراء میں ادا کریں گے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی عید لاہور جاتی امراء میں منائیں گی۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان عید اپنے آبائی علاقے کھائی ہتھاڑ ضلع قصور میں منائیں گے۔
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ عید کا دن فیصل آباد میں گزاریں گے اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری عید کی نماز فیصل آباد میں پڑھیں گے۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال عید نارووال میں اور وفاقی وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر عید کا روز مرید کے میں گزاریں گے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وزیراعظم شہبازشریف کی نواز شریف سے ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال
لاہور: وزیراعظم شہبازشریف نے صدر مسلم لیگ ن میاں نوازشریف سے ملاقات کی جس میں اہم ملکی معاشی اور پارٹی معاملات پر بات چیت کی گئی جبکہ وزیراعظم شہبازشریف نے پارٹی صدر نوازشریف کو اہم معاملات سے آگاہ کیا۔
وزیر اعظم نے میاں نواز شریف کو بلوچستان اور ملکی امن و امان کے حوالے سے بریفنگ دی۔
اپنی گفتگو میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے وزیر اعلیٰ سے تفصیلی گفتگو ہوئی، بلوچستان میں ہر حال میں امن قائم ہو گا۔
نوازشریف نے دوران گفتگو وزیراعظم کو ہدایت کی کہ پنجاب بڑا بھائی ہے، ہر طرح کی مدد کریں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں۔