لاہور:

منشیات سیل نارتھ سٹی کوتوالی نے کارروائی کے دوران تین نائجرین منشیات فروشوں سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔  

 ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے سٹی کوتوالی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ این آئی یو نارتھ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث 3 نائیجیرین منشیات فروشوں سمیت 8 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ ملزمان کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی مختلف اقسام کی منشیات برآمد کی گئی اور ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔  

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے مطابق برآمد کی گئی منشیات میں 30 کلو آئس، 10 کلو ہیروئن، 1 کلو کوکین، 2 کلو ویڈ، 10 ہزار ڈانسنگ پلز، 86 کلو چرس، 20 کلو افیون شامل ہیں، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 15 کروڑ روپے بنتی ہے۔ گرفتار ملزمان میں علی رضا، احسن سلیم، آصف بٹ، اسامہ علی، اور قدیر خان شامل ہیں، جبکہ غیر ملکی نائیجیرین منشیات فروشوں میں ایمنوئی، ایکونا اور نونسو ایمنوئیل شامل ہیں۔  

ڈی آئی جی نے مزید بتایا کہ ملزمان لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کے تعلیمی اداروں، کالجز، یونیورسٹیز اور دیگر مقامات پر منشیات فروخت کرتے تھے۔ کئی مہینوں سے جاری خفیہ آپریشن کے دوران ان خطرناک گینگز کو مختلف مقامات پر خریداری کے ذریعے ٹریپ کیا گیا۔  

اس کے علاوہ انسداد اغواء برائے تاوان سیل نے پاکستان کے مختلف شہروں سے گھروں سے لاپتہ ہونے والے 8 بچوں کو ٹریس کر کے بحفاظت ان کے ورثاء کے سپرد کر دیا۔ اغواء برائے تاوان سیل نے واٹس ایپ اور سوشل میڈیا کمیونیکیشن کے ذریعے بچوں کو ٹریس کیا۔  

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے مزید بتایا کہ رواں برس کے ابتدائی 3 ماہ میں اغواء برائے تاوان سیل نے 27 بچوں کو بازیاب کرایا، اور منشیات کے خلاف آپریشن کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے تاکہ نوجوان نسل کو اس لعنت سے بچایا جا سکے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈی آئی جی

پڑھیں:

فیصل آباد میں اجتماعی زیادتی کا شکار خاتون کو فوری انصاف،ملزمان چند گھنٹوں میں گرفتار

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء)فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران اجتماعی زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون کو فوری انصاف دلانے کے لیے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے فوری احکامات جاری کر دیئے ۔ان کے احکامات پر چیئرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی، حنا پرویز بٹ، متاثرہ خاتون کی دادرسی کے لیے سی پی او آفس پہنچ گئیں۔

حنا پرویز بٹ نے متاثرہ خاتون کو وزیر اعلی کا خصوصی پیغام پہنچایا اور یقین دہانی کرائی کہ حکومت انصاف کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ فیصل آباد پولیس نے برق رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اجتماعی زیادتی میں ملوث دو ملزمان کو چند ہی گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔ چیئرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی کے مطابق علی شیر اور فیصل کے دیگر ساتھیوں کو بھی جلد قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر حنا پرویز بٹ نے کہا کہ خواتین کے خلاف زیادتی کے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ حکومت پنجاب خواتین اور بچوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے اس گھنانے جرم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات کے سدباب کے لیے مثر حکمت عملی اپنائی جائے گی اور متاثرہ خاتون کو مکمل قانونی معاونت فراہم کی جائے گی۔ سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر بھی اس موقع پر موجود تھے اور پولیس کی جانب سے کیس پر تیزی سے پیش رفت جاری ہے۔ حکومت پنجاب کے احکامات کے تحت مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی تاخیر نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، کسٹم اہلکاروں پر منشیات اسمگل کرنے والوں نے چڑھائی کر دی
  • فیصل آباد میں خاتون سے زیادتی کا تیسرا ملزم بھی گرفتار
  • اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں چاند نظر آگیا، حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی
  • اسلام آباد: پیشہ ور گداگروں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن، 56 گرفتار
  • بہاولپور: جنسی زیادتی کے بعد 11سالہ کمسن بچی قتل، 2 سگےماموں سمیت 4 ملزمان گرفتار
  • تیسری جماعت کی طالبہ اجتماعی زیادتی کے بعد قتل، 2 ماموں سمیت 4 رشتہ دار گرفتار
  • بہاولپور: تیسری جماعت کی طالبہ اجتماعی زیادتی کے بعد قتل، 2 ماموں سمیت 4 رشتے دار گرفتار
  • فیصل آباد میں اجتماعی زیادتی کا شکار خاتون کو فوری انصاف،ملزمان چند گھنٹوں میں گرفتار
  • ملزم ساحرحسن کے موبائل فون کا فرانزک ، مزید بڑے نام سامنے آنے کا امکان