واشک میں فرائض سے غفلت اور نااہلی دکھانے پر 13 لیویز اہلکار برطرف
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
واشک (نیوزڈیسک)بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے ناگ کے 13 لیویز اہلکار ملازمت سے برطرف کردیے گئے۔ڈپٹی کمشنر واشک کے مطابق اہلکاروں کو فرائض سے غفلت اور نااہلی دکھانے پر برطرف کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ برطرف کیے گئے اہلکاروں میں ایک حوالدار اور 12 سپاسی شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ کچھ روز قبل دہشتگردوں نے لیویز اہلکاروں سے اسلحہ چھین لیاتھا اور دہشتگرد 5 ایس ایم جیز، لیویز گاڑی اور موٹرسائیکل لے گئے تھے
ہمارے پاس وفاقی حکومت گرانے کی طا قت موجود ہے : وزیراعلیٰ مراد علی شاہ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پشاور: عید الفطر کے لیے سیکیورٹی پلان تیار
فائل فوٹوپشاور میں عید الفطر کے لیے سیکیورٹی پلان تیار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق شہر بھر میں ساڑھے 3 ہزار پولیس افسران و اہلکار تعینات رہیں گے۔
کوئٹہ میں عید الفطر کی مناسبت سے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ تمام اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ، رائیڈر اور موبائل گشت میں اضافہ کیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کی نگرانی سخت کر دی ہے، مشکوک افراد پر نظر رکھنے کے لیے سادہ کپٹروں میں پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔