راولپنڈی: ملازمت سے نکلوانے کے شبے پر مشتعل شخص نے ساتھی کے 14 سالہ بیٹے کو قتل کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 March, 2025 سب نیوز


راولپنڈی میں ملازمت سے نکلوانے کے شبے پر مشتعل شخص نے فائرنگ کرکے ساتھی کے 14 سالہ بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ گوجرخان کے علاقے محلہ بابو گلاب میں فائرنگ کے واقعے میں 14 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ عادل محمود نے بتایا کہ وہ رائل گڈز اڈے پر 26 سال سے کام کر رہا ہے، جہاں تین ماہ سے مامون بھی ملازمت کر رہا تھا۔
مامون کو اڈہ مالکان نے لوگوں سے آئے دن جھگڑوں اور نامناسب رویے کی وجہ سے ایک ہفتہ قبل ملازمت سے نکال دیا۔ 28 مارچ کو ہوٹل پر بیٹھا تھا کہ مامون نے آ کر دھمکیاں دیں کہ “تم نے مجھے ملازمت سے نکلوا دیا ہے، تم اور تمہارے بچوں کو نہیں چھوڑوں گا۔”

گزشتہ شب گھر میں موجود تھے کہ دستک ہوئی، 14 سالہ بیٹا عدیل عادل دروازے پر گیا تو اچانک شور کی آواز آئی۔ جا کر دیکھا تو مامون بیٹے سے الجھ رہا تھا۔ روکنے کی کوشش کی تو اس نے دیکھتے ہی دیکھتے پسٹل نکال کر فائرنگ شروع کر دی۔

پیٹ میں گولی لگنے سے بیٹا عدیل عادل شدید زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کر رہے تھے کہ وہ دم توڑ گیا، جبکہ ملزم مامون اسلحے کی نوک پر دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزم کی تلاش جاری ہے اور اسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ملازمت سے

پڑھیں:

حیدرآباد، نیا مہینہ شروع ہوتے ہی مبینہ پولیس مقابلہ، مطلوب ڈکیت ہلاک، ساتھی فرار

حیدر آباد:

نیا مہینہ شروع ہوتے ہی حیدرآباد میں پولیس نے ایک ڈکیتی گروہ کا مبینہ مقابلہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق فورٹ پولیس نے شہر کے رکشہ مارکیٹ کے علاقے میں پیٹرولنگ کے دوران مشتبہ مسلح افراد کو دیکھا، جنہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔

پولیس نے فوری طور پر جوابی کارروائی کی جس کے دوران ایک ملزم ریاض السلام عرف مٹھو زخمی حالت میں گرفتار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ دم توڑ گیا۔

مزید پڑھیں: حیدرآباد؛ پولیس پارٹی پر مسلح افراد کی فائرنگ، دو افراد جاں بحق، اے ایس آئی شدید زخمی

پولیس ترجمان نے بتایا کہ ہلاک ہونے والا ملزم انتہائی مطلوب تھا اور اس پر 21 سے زائد مقدمات درج تھے، جن میں ڈکیتی، لوٹ مار اور دیگر جرائم شامل ہیں۔ اس کے خلاف درجنوں وارداتوں میں ملوث ہونے کی اطلاعات تھیں۔

پولیس نے بتایا کہ اس کے ساتھی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، اور فرار ملزم کی تلاش جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ان ملزمان کی گرفتاری کے بعد شہر میں امن و امان کی صورتحال میں مزید بہتری آئے گی۔

متعلقہ مضامین

  • فاطمہ بنو یا راکھی، بنو میری جیون ساتھی: مفتی قوی کا راکھی کے نام عید کا پیغام
  • مظفر گڑھ: زمین کے تنازع پر باپ نے بیٹے پر فائرنگ کر کے خودکشی کر لی
  • حیدرآباد، نیا مہینہ شروع ہوتے ہی مبینہ پولیس مقابلہ، مطلوب ڈکیت ہلاک، ساتھی فرار
  • کراچی میں عید کے روز فائرنگ کے واقعات میں 2 شہری جاں بحق، خاتون اور لڑکے سمیت تین زخمی
  • رکن سندھ اسمبلی عادل عسکری کی جانب سے عید بچت بازار، فاروق ستار کا دورہ
  • کراچی میں عید کی چاند رات کی خوشی میں فائرنگ سے 14 شہری زخمی
  • کراچی میں عید کی چاند رات کی خوشی میں فائرنگ سے 12 شہری زخمی
  • ریمپ واک کے دوران ایشان کھتر کے کپڑے اتارنے پر لوگ مشتعل، ویڈیو وائرل
  • راولپنڈی: عیدالفطر کے پیش نظر سیکیورٹی پلان جاری کردیا گیا