راولپنڈی: ملازمت سے نکلوانے کے شبے پر مشتعل شخص نے ساتھی کے 14 سالہ بیٹے کو قتل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
راولپنڈی میں ملازمت سے نکلوانے کے شبے پر مشتعل شخص نے فائرنگ کرکے ساتھی کے 14 سالہ بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ گوجرخان کے علاقے محلہ بابو گلاب میں فائرنگ کے واقعے میں 14 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ عادل محمود نے بتایا کہ وہ رائل گڈز اڈے پر 26 سال سے کام کر رہا ہے، جہاں تین ماہ سے مامون بھی ملازمت کر رہا تھا۔
مامون کو اڈہ مالکان نے لوگوں سے آئے دن جھگڑوں اور نامناسب رویے کی وجہ سے ایک ہفتہ قبل ملازمت سے نکال دیا۔ 28 مارچ کو ہوٹل پر بیٹھا تھا کہ مامون نے آ کر دھمکیاں دیں کہ “تم نے مجھے ملازمت سے نکلوا دیا ہے، تم اور تمہارے بچوں کو نہیں چھوڑوں گا۔”
گزشتہ شب گھر میں موجود تھے کہ دستک ہوئی، 14 سالہ بیٹا عدیل عادل دروازے پر گیا تو اچانک شور کی آواز آئی۔ جا کر دیکھا تو مامون بیٹے سے الجھ رہا تھا۔ روکنے کی کوشش کی تو اس نے دیکھتے ہی دیکھتے پسٹل نکال کر فائرنگ شروع کر دی۔
پیٹ میں گولی لگنے سے بیٹا عدیل عادل شدید زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کر رہے تھے کہ وہ دم توڑ گیا، جبکہ ملزم مامون اسلحے کی نوک پر دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزم کی تلاش جاری ہے اور اسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ملازمت سے
پڑھیں:
پاکستان کی پہلی واکنگ سٹریٹ صدر بنک روڈ پر عید شاپنگ پر شہریوں کا ہجوم امڈ آیا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2025ء) پاکستان کی پہلی واکنگ سٹریٹ صدر بنک روڈ پر عید شاپنگ پر شہریوں کا ہجوم امڈ آیا۔ چاند رات پر صدر بنک روڈ لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ رات میں دن کا سماں، چاند رات پر بنک روڈ پر خریداروں کا انتہا کا رش، خوبصورت بینچ، فوڈ کیبن، جگمگاتی لائٹنگ اور پھولوں کی مہک سے شہری خوب محظوظ ہوئے۔ واکنگ سٹریٹ میں جیولری، چوڑیوں، مہندی کے سٹالز لگائے گئے۔ ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹس بورڈ کی ہدایت پر راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کا پیڈسٹرین سٹریٹ پر عید شاپنگ کے لیے آنے والے خریداروں کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے۔ سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ کی ہدایت پر واکنگ سٹریٹ میں شاپنگ کے لیے آنے والے خریداروں کو وسیع پارکنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے جہاں شہریوں نے گاڑیاں پارک کرنے کے بعد پُرسکون ماحول میں شاپنگ کی۔(جاری ہے)
راولپنڈی اور اس کے گرد ونواح سے بڑی تعداد میں خواتین، فیملیز، نوجوانوں اور مرد حضرات نے بڑے بڑے شاپنگ مال کا رخ کیا۔ شہریوں نے واکنگ سٹریٹ میں پیدل گھوم پھر کر خوشگوار ماحول میں شاپنگ کرنے کو ترجیح دی۔ بنک روڈ پر آنے والے خریداروں کی جانب سے راولپنڈی کنٹونمنٹ کے تاریخی پراجیکٹ کو خواب سراہا گیا۔ عید شاپنگ کی مناسبت سے صفائی، سیکیورٹی، انجینئر برانچ، گارڈن برانچ کے عملے کو واکنگ سٹریٹ پر تعینات کیا گیا۔ صدر بنک روڈ پر لگائے گئے خوبصورت پودے، پھولوں اور عید شاپنگ کے لیے لگائے سٹالز نے واکنگ سٹریٹ کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیئے۔