خیبر پختونخوا میں بسنے والے افغان مہاجر آج عید منا رہے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
پشاور:
پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں بسنے والے افغان مہاجر آج عید منا رہے ہیں۔
چارسدہ روڈ افغان مہاجر خراسان کیمپ میں افغان مہاجرین نے نماز عید ادا کی جبکہ ضم قبائلی اضلاع میں بھی افغان مہاجرین نے نماز عید ادا کی۔
باجوڑ میں بھی آج عید الفطر منائی جا رہی ہے، ضلع کی مختلف مساجد میں عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔
مساجد اور عید گاہوں کی سیکیورٹی کے لیے سخت سیکیورٹی انتظامات اور پولیس کی نفری تعینات کی گئی تھی۔ باجوڑ میں نماز عید کے بعد لوگوں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی اور تحائف پیش کیے۔
واضح رہے کہ پاکستان بھر میں عید الفظر کل منائے جانے کا امکان ہے جبکہ خلیجی ممالک اور بیشتر یورپی ممالک میں آج عید منائی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پشاور: عیدالفطر کے سیکیورٹی پلان تیار، اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ
پشاور پولیس نے عیدالفطر کے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ عیدالفطر کے روز شہر بھر میں ساڑھے 3 ہزار افسران اور اہلکار ڈیوٹی انجام دیں گے۔
پولیس کے مطابق عید کے موقع پر تمام اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں، جبکہ رائیڈر اور موبائل گشت میں اضافہ کیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی سخت کرتے ہوئے نگرانی کی جارہی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ مشکوک افراد پر نظر رکھنے کے لیے سادہ کپڑوں میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پشاور چھٹیاں منسوخ سیکیورٹی پلان تیار عیدالفطر وی نیوز