عیدالفطر پر موسم کیسا رہنے کا امکان ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
عید کے دنوں میں ہر کوئی عید انجوائے کرنے شہر سے باہر اپنے پیاروں کے ساتھ عید کرنے یا پھر شمالی علاقہ جات میں سیر و تفریح کے لیے نکل جاتا ہے۔ ایسے میں ہر شخص موسم کی صورتحال کے حوالے سے کافی زیادہ فکرمند رہتا ہے۔
آئیے جانتے ہیں اس بار عید پر موسم کیسا رہنے کا امکان ہے؟
عید کے دنوں میں موسم کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل صاحبزاد خان نے بتایا کہ عید کے دنوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ لیکن بعض مقامات پر ہلکے بادل آنے کے بھی امکانات ہیں جیسے شمالی علاقہ جات اور اسلام آباد کے گردونواح۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب بھی جو بادل ہیں، ان کا اثر اتنا زیادہ نہیں ہوگا کہ عید کا چاند ہی نظر نہ آئے۔ عید کے دنوں میں موسم معتدل ہی رہے گا۔ تھوڑا سا ٹمپریچر بڑھے گا۔ باقی فی الحال اگلے ہفتے موسم کی شدت کا کوئی امکان نہیں ہے۔ گرما کی شدت کے امکانات اپریل کے وسط کے بعد ہوں گے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف میٹرولوجسٹ محمد افضال نے کہا کہ عید کے دنوں میں ملک کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 2 سے 3 ڈگری زیادہ ہو سکتا ہے، آئندہ ہفتوں میں بھی ملک بھر میں دن کے وقت درجہ حرارت زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سندھ میں بارشیں معمول سے 63 فیصد کم ہوئی ہیں، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں معمول سے 41 فیصد کم بارشیں ہوئیں، آگے بھی ہم بارشیں بہت کم دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے خشک سالی سے متعلق ایک الرٹ بھی جاری کیا ہے، فصلوں کے لیے پانی کم ہوگا جو زراعت کو متاثر کرے گا۔ جنگلی حیات پر بھی منفی اثرات ہوں گے۔ پانی کی کمی سے بیماریاں بھی متوقع ہیں۔
البتہ درجۂ حرارت میں اضافے سے گلیشئرز پگھلیں گے، تربیلا اور منگلا ڈیموں میں ذخیرہ شدہ پانی کی شدید قلت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں زیرِ زمین پانی 150 فٹ تک نیچے چلا گیا ہے، بارشیں نہ ہونے پر جڑواں شہروں میں 150 فٹ تک کے بور بھی خشک ہونے کا خطرہ ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
عیدالفطر موسم.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: عیدالفطر رہنے کا امکان ہے عید کے دنوں میں انہوں نے موسم کی
پڑھیں:
عید کے دنوں کیلئے مربوط سکیورٹی پلان ترتیب دیا، آئی جی اسلام آباد
آئی جی اسلام آبادپولیس علی ناصررضوی نے کہاہےکہ عیدالفطر کے لئے مربوط سکیورٹی پلان ترتیب دیا ہے۔ آئی جی کا کہنا ہے کہ مری آنے جانیوالے سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے بہترین ٹریفک انتظامات کیے ہیں۔ آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ 500 سے زائد ٹریفک اہلکار ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائیں گے۔ آئی جی نے کہا ہے کہ 3500 سے زائد افسران و جوان شہر میں پٹرولنگ، کرائم فائٹنگ کریں گے۔ علی ناصر رضوی کا کہنا ہے کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر 18 پکٹس لگائی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں سٹریٹ کرائم کے سدباب، ہلڑ بازی، ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈاون ہوگا۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ ہماری 100 فیصد کوشش ہے کہ شہری اپنی عید اچھے انداز میں گزاریں۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ شہر میں سکیورٹی کی فضاء کو ہر صورت قائم کریں گے اور دوبڑے پارکوں کو فیمیلی پارک ڈکلییر کیا گیا ہے
Post Views: 1